یو آئی ڈی اے آئی نے جمعرات کو آدھار کا میسکٹ ’’ادئے‘‘ (udai) لانچ کیا جس کا مقصد عوام کیلئے آدھار کی سہولیات کو مزید آسان بنانا ہے۔
EPAPER
Updated: January 08, 2026, 10:03 PM IST | New Delhi
یو آئی ڈی اے آئی نے جمعرات کو آدھار کا میسکٹ ’’ادئے‘‘ (udai) لانچ کیا جس کا مقصد عوام کیلئے آدھار کی سہولیات کو مزید آسان بنانا ہے۔
دی یونیک آئی ڈینٹی فکیشن اتھا ریٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) نے جمعرات کو لوگوں کیلئے آدھار خدمات کی سمجھ کو آسان بنانے کیلئے ایک میسکٹ لانچ کیا ہے۔ وزارت برائے الیکٹرونکس اور آئی ٹی نے کہا ہے کہ یہ آدھار میسکٹ جس کا نام ’’اُدئے‘‘ (udai) ہے، آدھار سے متعلق معلومات کو مزید مربوط اور عام فہم بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ یو آئی ڈی اے آئی کے سی ای او بھونیش کمار نے کہا کہ قومی سطح پر سبھی کیلئے دستیاب مقابلے کے ذریعے شہریوں کو میسکٹ ڈیزائن اور اس کا نام تجویز کرنے کا اختیار دے کر یو آئی ڈی اے آئی نے آدھار کے بنیادی اصولوں کی تصدیق کی ہے، یعنی شہریوں کا اس مقابلے میں حصہ لینا، اعتماد اور قبولیت کو تقویت دیتا ہے۔ زبردست ردعمل نے ظاہر کیا کہ لوگ عوامی بھلائی کے کیلئے آدھار سے کتنی گہرائی سے جڑے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ آدھار خدمات کیلئے مواصلات کو مزید آسان بنائے گا جو اپ ڈیٹ، آتھنٹی کیشن، آف لائن ویری فکیشن ، معلومات کا انتخابی اشتراک، نئی ٹیکنالوجی اپنانا اور ذمہ دارانہ استعمال کے متعلق ہیں۔ اس نظریہ کو زندہ رکھنے لئے یو آئی ڈی اے آئی نے سبھی کیلئے ’’مائی جی او وی‘‘ پلیٹ فارم پر عالمی سطح پر ڈیزائن اور نام تجویز کرنے کا مقابلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ یو آئی ڈی اے آئی کو ملک بھر سے طلبہ، پروفیشنلز، ڈیزائنرس وغیرہ کی ۸۷۵؍ درخواستیں موصول ہوئیں۔ ہر ایک نے آدھار سے متعلق عمدہ رائے پیش کی۔
یہ بھی پڑھئے: مسلمانوں، قبائلیوں اور اقلیتوں کو ختم کرنا بی جے پی کا ایجنڈا ہے: پرکاش راج
انتخاب کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ایک کثیر سطحی تشخیصی عمل کو اپنایا گیا۔ وزارت نے کہا کہ اس عمل میں جو واضح ہوا، وہ ایک خوبصورت تخلیق ہے جو عوامی تخیل سے تشکیل پاتی ہے اور ادارہ جاتی محنت کے ذریعے بہتر ہوتی ہے۔ تھریسور، کیرالا کے ارون گوکل نے میسکٹ ڈیزائن مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا، پونے (مہاراشٹر) کے ادریس دوائی والا اور غازی پور (اتر پردیش) کے کرشنا شرما نے بالترتیب دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔ میسکٹ کو نام دینے کے مقابلے میں بھوپال کی ریا جین نے پہلا انعام جیتا، پونے کے ادریس دوائی والا اور حیدرآباد کے مہاراج سرن چیلاپیلا نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ بھی پڑھئے: اورنگ آباد میں امتیاز جلیل کی کار پر حملے کی کوشش
یو آئی ڈی اے آئی کے چیئرمین نیل کنٹھ مشرا نے تروننت پورم میں یو آئی ڈی اے آئی کی تقریب میں میسکٹ کی نقاب کشائی کی اور فاتحین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ میسکٹ کا اجرا یو آئی ڈی اے آئی کی ہندوستان کے ایک ارب سے زیادہ باشندوں کیلئے آدھار مواصلات کو آسان، زیادہ جامع اور زیادہ متعلقہ بنانے کی جاری کوششوں میں ایک اور قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔