Inquilab Logo

جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے مستعفی، کل بی جے پی میں شامل ہونگے

Updated: March 06, 2024, 10:14 AM IST | Agency | Kolkata

ٹی ایم سی کو غنڈوں کی پارٹی قرار دیا، کہا اس کا وہی حال ہوگا جو سی پی ایم کا ہوا، مغربی بنگال میں بی جےپی کومتبادل قراردیا۔

Abhijeet Gangopadhyay addressing the public and media after his resignation. Photo: PTI
ابھیجیت گنگوپادھیائے استعفیٰ کے بعد عوام اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر :پی ٹی آئی

مغربی بنگال میں اساتذہ کی بھرتی کے کیس اور دیگر کئی مقدمات میں ممتا بنرجی سرکار کے خلاف فیصلہ سنانے اور ان کے وزیر تک کو جیل میں بھیجنے کا حکم سنانے والے کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے منگل کی دوپہر جج کے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا اور ساتھ قیاس آرائیوں کو سچ ثابت کرتے ہوئے بی جےپی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس کے ساتھ ہی ٹی ایم سی سرکار کے خلاف ابھیجیت گنگوپادھیائے کے سنائے گئے تمام فیصلوں پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ اور بی جےپی میں شمولیت کے اعلان کے ساتھ ہی ترنمول کانگریس کو نشانہ بنایا اور پیش گوئی کہ’’اس الیکشن میں ترنمول کانگریس کا وہی حال ہوگا جو سی پی آئی ایم کا ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’اگلے الیکشن میں پوری پارٹی ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ترنمول کانگریس کو سیاسی پارٹی تسلیم نہیں کرتے بلکہ یہ غنڈوں اور بدعنوان افراد کی پارٹی ہے۔‘‘
بی جے پی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سی پی آئی ایم میں شامل نہیں ہوسکتے کیوں کہ وہ بھگوان میں یقین رکھتے اور کانگریس زمینداروں کی اور خاندانی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہی ترنمول کانگریس کا بہترین متبادل ہے۔ انہوں نے کہا کہ۷؍ مارچ کو وہ بی جے پی میں باضابطہ شامل ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK