Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’کالا ہرن‘‘ تنازع: گووند نام دیو کا دعویٰ، انہیں ’اندھیرے میں رکھا گیا‘

Updated: June 14, 2026, 6:09 PM IST | Mumbai

فلم’’کالا ہرن‘‘ اعلان کے بعد سے ہی یہ تنازعات کا مرکزہے۔ ٹیزر جاری ہونے کے چند دن بعد، فلم میں اہم کردار ادا کرنے والے گووند نام دیو نے الزام لگایا ہے کہ انہیں فلم کے بارے میں گمراہ کیا گیا تھا۔

Govind Namdev.Photo:INN
گووند نام دیو۔ تصویر:آئی این این

فلم ’’کالا ہرن‘‘ کے پوسٹر کی ریلیز کے بعد سے اس کے گرد تنازع مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ اب گووند نام دیو نے فلمسازوں پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے منصوبے سے متعلق اہم تفصیلات ان سے چھپائیں۔ اداکار، جو فلم میں ایک اہم کردار نبھاتے نظر آتے ہیں، کا کہنا ہے کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ’’کالا ہرن‘‘ کی کہانی کچھ اور ہے اور انہیں فلم کی اصل نوعیت کا اندازہ صرف ٹریلر دیکھنے کے بعد ہوا۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب چند روز قبل فلم قانونی مشکلات کا شکار بھی ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق، سلمان خان نے حال ہی میں دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے فلم کے خلاف کارروائی کی درخواست دی ہے۔ ان کی قانونی ٹیم کا مؤقف ہے کہ فلم میں ۱۹۹۸ء کے کالے ہرن (بلیک بک) کے شکار کے مقدمے سے بہت زیادہ مماثلت پائی جاتی ہے، جو سلمان خان سے منسلک رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ہیٹی کو شکست دے کر اسکاٹ لینڈ نے ۳۶؍ برس بعد فیفاورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے دہلی ہائی کورٹ میں نئی فلم ’’کالا ہرن: دی بیٹل فور جسٹس‘‘ کی ریلیز روکنے کی درخواست دائر کی ہے۔اداکار کا مؤقف ہے کہ فلم کے میکرز نے ان کی شخصیت اور تشہیری حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔سلمان خان کی قانونی ٹیم کے مطابق فلم کے ابتدائی پوسٹر میں ایسے اشارے اور عناصر شامل ہیں جو اداکار کی عوامی شخصیت سے مشابہت رکھتے ہیں جس سے ناظرین کو غلط تاثر مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:پرنیت مورے تنازع: مہاراشٹر حکومت سخت، ویڈیوز کی جانچ کا حکم دیا

درخواست میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ پوسٹر میں دکھایا گیا کردار ایک ایسے بریسلٹ سے ملتا جلتا بریسلٹ پہنے ہوئے ہے جو سلمان خان کے مشہور ٹوئروائز بریسلٹ جیسا ہے۔مزید یہ کہ قانونی ٹیم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فلم کے مناظر یا کردار سامعین کو بغیر اجازت اداکار سے جوڑ سکتے ہیں جبکہ درخواست میں کالے ہرن کے شکار کے مقدمے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس کے بارے میں مؤقف ہے کہ اس سے اداکار کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔دوسری جانب فلم کے پروڈیوسر امیت جانی نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلم سلمان خان کی زندگی پر مبنی نہیں ہے بلکہ اس میں بشنوئی برادری اور جنگلی حیات سے ان کے تعلق کو موضوع بنایا گیا ہے۔دہلی ہائی کورٹ نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے مقرر کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK