شہر میں میٹرو کی تعمیر شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بنتی جا رہی ہے۔ تعمیراتی کام کے دوران اچانک بڑی پائپ لائن پھٹ گئی ۔ اسے صرف ایک حادثہ نہیںبلکہ اس بات کا ثبوت مانا جارہا ہے کہ کام بغیر کسی مناسب احتیاط اور منصوبہ بندی کے کیا جا رہا ہے۔
EPAPER
Updated: December 04, 2025, 12:54 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari And Ejaz Abdul Ghani | Mumbai
شہر میں میٹرو کی تعمیر شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بنتی جا رہی ہے۔ تعمیراتی کام کے دوران اچانک بڑی پائپ لائن پھٹ گئی ۔ اسے صرف ایک حادثہ نہیںبلکہ اس بات کا ثبوت مانا جارہا ہے کہ کام بغیر کسی مناسب احتیاط اور منصوبہ بندی کے کیا جا رہا ہے۔
شہر میں میٹرو کی تعمیر شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بنتی جا رہی ہے۔ تعمیراتی کام کے دوران اچانک بڑی پائپ لائن پھٹ گئی۔ اسے صرف ایک حادثہ نہیںبلکہ اس بات کا ثبوت مانا جارہا ہے کہ کام بغیر کسی مناسب احتیاط اور منصوبہ بندی کے کیا جا رہا ہے۔ نتیجہ یہ کہ شہر کا ٹریفک نظام ٹھپ ہو گیا، سڑک دھنسنے کا خطرہ پیدا ہوگیا اور پولیس کو بیل بازار سے شیواجی چوک تک راستہ بند کرنا پڑا۔ یہ صورتحال صاف دکھاتی ہے کہ ترقی کے بڑے دعوؤں کے باوجود زمینی حقیقت یہ ہے کہ اس معاملے میں بدانتظامی اور لاپروائی برتی جارہی ہے جس نے ایک بار پھر شہر کی مصروف سڑکوں پر عوام کیلئے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:شاہ رخ خان سے دُلہن کا انوکھا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق منگل کی دوپہر بیل بازار کے قریب میٹرو لائن کے ستون کیلئے کھدائی کے دوران جے سی بی مشین نے زیر زمین پائپ لائن کو نقصان پہنچایا جس کے نتیجے میں ہزاروں لیٹر پانی ضائع ہوگیا اور سڑک کا ایک حصہ دھنس گیا۔ذرائع کے مطابق متعلقہ پائپ لائن کافی گہرائی میں تھی لیکن میٹرو منصوبے کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیے جانے کے باعث جے سی بی کی زد میں آکر پائپ لائن پھٹ گئی۔ تیز پانی کے بہاؤ سے مٹی بہہ جانے کے بعد ستون کے اطراف سڑک کے کمزور پڑنے کا اندیشہ پیدا ہوگیاہے جس پر ٹریفک محکمہ نے احتیاطاً بیل بازار سے شیواجی چوک کی سمت جانے والا راستہ بند کر دیا۔اگرچہ بدھ کی صبح ۹ ؍بجے مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا لیکن ستون کے اطراف بنے گڑھوں کی وجہ سے ٹریفک بحال نہ ہوسکا۔ شہر کی مصروف ترین سڑک کا ایک روٹ بند ہونے سے دن بھر زبردست ٹریفک جام رہا جس پر شہریوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھئے:ریاستی حکومت کسی کو بھی اپنی جائیداد یا مذہبی مقامات پر قبضہ کرنے نہیں دے گی: ممتابنرجی
بھیونڈی: ’ہم ناگرک‘ نے ۳؍ دسمبر کا احتجاج ملتوی کردیا
شہر کی خراب سڑکوں، گڑھوں، ٹریفک کی بدنظمی اور بھاری گاڑیوں کے مسئلے کے سبب شہریوں کی ناراضی بڑھ رہی ہے۔ انہی مسائل پر’ہم ناگرک‘ نامی تنظیم نے۳؍دسمبر کو میونسپل کارپوریشن کے ہیڈکوارٹرز کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا تھا جس کے بعد میونسپل کمشنر اور پولیس محکمے نے تنظیم کے نمائندوں کامریڈ وجے کامبلے ، ڈاکٹر انتخاب شیخ اور ندیم بہادری کے ساتھ اہم میٹنگ کی جس میں شہر کی سڑکوں اور ٹریفک سے متعلق مسائل پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ میونسپل کمشنر نے `’ہم ناگرک‘ کو باضابطہ خط دیا جس میں کہا گیا ہے کہ شہر کی اہم سڑکوں پر پیچ ورک شروع ہے۔ تمام مین روڈ کی مرمت۱۵؍ دن میں مکمل کر لی جائے گی۔ ٹریفک نظام بہتر بنانے کیلئے روٹس اور نظم نئے سرے سے ترتیب دیئے جائیں گے۔ اس یقین دہانی کے بعد’ ہم ناگرک‘ نے اپنا احتجاج ملتوی کردیا۔