Inquilab Logo

کلیان:کورونا وائرس سے بچنے کیلئے گھر میں شادی

Updated: March 21, 2020, 10:06 AM IST | Ajaz Abdulghani | Kalyan

ایک جانب جہاں سر کار کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے عوامی پروگراموں میں بھیڑ نہ کر نے کی اپیل کی جارہی ہے تو دوسری جانب کچھ لوگ اس حکم کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں ۔ لیکن شہر میں ایک جوڑے نے انسانی فلا ح و بہبود کی خاطر نہ صرف سادگی کے ساتھ شادی کی بلکہ ساری رسمیں اپنے گھر کے اندر ہی انجام دے کر دوسروں کیلئے ایک مثال قائم کی۔

Rupesh Bhaskar and Priyanka Jadhav. Photo Inquilab
ر وپیش بھاسکر اورپرینکا جاد ھو۔ تصویر: انقلاب

ایک جانب جہاں سر کار کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے عوامی پروگراموں میں بھیڑ نہ کر نے کی اپیل کی جارہی ہے تو دوسری جانب کچھ لوگ اس حکم کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں ۔ لیکن شہر میں ایک جوڑے نے انسانی فلا ح و بہبود کی خاطر نہ صرف سادگی کے ساتھ شادی کی بلکہ ساری رسمیں اپنے گھر کے اندر ہی انجام دے کر دوسروں کیلئے ایک مثال قائم کی۔ فی الوقت دنیا بھر میں خصوصا ً ہندوستان میں کورونا وائرس کے سبب ہاہا کار مچا ہوا ہے ۔ مہاراشٹر میں کورونا وائر س کے سب سے زیادہ مریض پائے جانے کے سبب لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول ہے ۔ مہاراشٹر سر کار نے لوگوں سے شادی بیاہ کے پر وگراموں میں بھیڑ بھاڑ نہ کرنے یا پرو گرام کو منسوخ کر نے کی اپیل کی ہے تاکہ کورونا وئراس کی روک تھام میں مدد ملے۔ لیکن کچھ لوگ انتہائی دھوم دھام کے ساتھ شادی کا پرو گرام منعقد کررہے ہیں ۔ اس در میان جمعہ کو ر وپیش بھاسکر جادھو جو پیشہ سے وکیل ہیں اور پرینکا جاد ھو جو ایک نامور کمپنی میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں ، نامی جوڑے نے ایک اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے شادی کی ساری رسموں کو اپنے گھر پر انجام دیا جس میں سوائے گھر کے چند افراد کے اور کوئی شریک نہیں تھا علاوہ ازیں جوڑے نے اپنے منہ پر ماسک بھی پہن رکھا تھا نیز انہوں نے سینی ٹائزر سے ہاتھ دھو کر لوگوں کو صاف صفائی کا پیغام بھی دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK