ہندوستان نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ یہ اس ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل تھا جس میں ہندوستان نے انگلینڈ کو ۷؍ رنز سے ہرایا۔
EPAPER
Updated: March 05, 2026, 11:21 PM IST | Mumbai
ہندوستان نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ یہ اس ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل تھا جس میں ہندوستان نے انگلینڈ کو ۷؍ رنز سے ہرایا۔
ہندوستان نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ یہ اس ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل تھا جس میں ہندوستان نے انگلینڈ کو ۷؍ رنز سے ہرایا۔ اب ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سے ہوگا، جس نے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو شکست دی تھی۔
دوسرا سیمی فائنل جیتنے کے لیے ہندوستان نے ۲۵۴؍رنز کا ریکارڈ ہدف مقرر کیا تھا، جس کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی۔ انگلینڈ کی ٹیم۲۰؍ اوورز میں ۷؍ وکٹوں کے نقصان پر صرف۲۴۶؍ رنز بنا سکی۔ انگلینڈ کی جانب سے سب سے کامیاب بلے بازجیکب بیتھل رہے، جنہوں نے سیمی فائنل میں شاندار سنچری اسکور کی۔ جیکب بیتھل نے ۴۸؍ گیندوں پر۷؍ چھکوں کی مدد سے ۱۰۵؍ رنز بنائے۔ یہ ان کے ٹی۲۰؍ انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی سنچری تھی۔ تاہم ان کی اس سنچری کے باوجود انگلینڈ کی ٹیم فتح حاصل نہ کر سکی۔
ہندوستان کی جانب سے ہاردک پانڈیا سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے۴؍ اوورز میں ۳۸؍ رنز دے کر ۲؍وکٹ حاصل کئے۔ ہندوستان کی طرف سے سیمی فائنل میں ۶؍بولرس نے گیند بازی کی، جن میں سے۵؍وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ پانڈیا کے علاوہ باقی ۴؍ بولرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل سنجو سیمسن (۸۹)، شیوم دوبے (۴۳) اور ایشان کشن (۳۹) کی طوفانی بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے جمعرات کو ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو جیت کے لیے۲۵۴؍ رنوں کا ہدف دیا تھا۔
جمعرات کو ممبئی میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے دوسرے ہی اوور میں ۲۰؍ رن کے اسکور پر ابھیشیک شرما (۹) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے ایشان کشن نے سنجو سیمسن کے ساتھ اننگز کو سنبھالا اور تیزی کے ساتھ رن بھی بنائے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے ۹۷؍ رنوں کی شراکت ہوئی۔۱۰؍ویں اوور میں عادل رشید نے ایشان کشن کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ ایشان کشن نے۱۸؍ گیندوں میں چار چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے ۳۹؍ رن بنائے۔
یہ بھی پڑھئے:کرسٹیانو رونالڈو انجری کا شکار،۴؍ ہفتوں کے لیے میدان سے باہر
ہندوستان کا تیسرا وکٹ سنجو سیمسن کی صورت میں ۱۴؍ویں اوور کی پہلی گیند پر گرا۔ ول جیکس نے انہیں آؤٹ کر کے اپنا دوسرا وکٹ حاصل کیا۔ سنجو سیمسن نے ۴۲؍گیندوں میں ۸؍ چوکے اور سات چھکے لگاتے ہوئے ۸۹؍ رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ ۱۶؍ویں اوور میں عادل رشید نے سوریا کمار یادو (۱۱) کو اپنا شکار بنایا۔
اٹھارہویں اوور کی چوتھی گیند پر شیوم دوبے رن آؤٹ ہوئے۔ شیوم دوبے نے ۲۵؍ گیندوں میں ایک چوکا اور چار چھکے لگاتے ہوئے ۴۳؍ رنوں کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ ۱۹؍ویں اوور کی پانچویں گیند پر جوفرا آرچر نے چھکوں کی جھڑی لگانے والے تلک ورما کو بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔ تلک ورما نے سات گیندوں میں تین چھکوں کی مدد سے۲۱؍رن بنائے۔ اننگز کے آخری اوور میں ہاردک پانڈیا رن آؤٹ ہوئے، انہوں نے ۱۲؍ گیندوں میں تین چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے۲۷؍ رن بنائے۔ ہندوستان نے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ناک آؤٹ راؤنڈ کا سب سے بڑا اسکور۷؍ وکٹ پر ۲۵۳؍ رن بنایا۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید اور ول جیکس نے دو دو وکٹ حاصل کئے، جبکہ جوفرا آرچر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔