• Wed, 10 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کاندیولی :شتابدی اسپتال میں بھی عملے کی کمی سےمریضوں کو دشواریاں

Updated: September 09, 2025, 11:48 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

آئی سی یومیں ڈاکٹرس نہ ہونے سےمریضوںکی جان کوخطرہ ۔ کوپراسپتال میں اسٹاف کم ہے اور وہاںچوہوں کی بہتات بھی ہوگئی ہے ۔ مسائل کے حل کیلئے شہری انتظامیہ ضروری اقدامات کررہا ہے

Shatabdi Hospital in Kandivali. Like the Cooper Hospital, here too, patients are facing problems due to shortage of staff.
کاندیولی میں واقع شتابدی اسپتال۔یہاں بھی کوپراسپتال کی طرح عملے کی کمی سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

یہاںشتابدی اسپتال کے آئی سی یو  کے عملے کو برطرف کرنے سے اسپتال میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ انتظامیہ نے اچانک آئی سی یو کی ذمہ داری بھی مستقل ڈاکٹروں پرسونپ دی ہے جو اس یونٹ میں کام کرنے سےانکار کر رہے ہیں ۔ایسے میں آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر زیرعلاج مریضوں کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔اسی طرح ولے پارلے کے کوپر اسپتال میں بھی عملے کی کمی کے علاوہ صاف صفائی، انتظامی امور میں تساہلی اور حفظان صحت کے فقدان سے مریضوں کودشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ایسے میں بی ایم سی نے یہاں کے مسائل حل کرنے کیلئے متعدد اقدامات اُٹھائے ہیں ۔
  شتابدی اسپتال کے آئی سی یو میں ٹھیکے پر کام کرنے والے عملے کی برطرفی سے یہاں زیر علاج مریضوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ حالانکہ اسپتال انتظامیہ نے  مستقل ڈاکٹروں کو آئی سی یو کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی ہے لیکن یہ ڈاکٹر یہاں کام کرنے سےانکار کر رہےہیں جس سے آئی سی یوکے مریضوں کے علاج میں دشواری ہو رہی ہے ۔ خیال رہے کہ نجی ٹھیکیداروں کا معاہدہ ختم ہونے اور نیا معاہدہ نہ ہونے سے یہ مسئلہ پیدا ہو رہاہے۔ اس کا براہ راست اثر مریضوں کی دیکھ بھال پر پڑ رہا ہے ۔
 اسی  طرح ولے پارلے کےکوپر اسپتال میں بھی معاہدہ پر ملازمت کرنے والے طبی عملےکو ہٹائے جانے سے مریضوں کےعلاج میں جہاں مختلف  پریشانیا ں آرہی ہیں وہیں گزشتہ دنوں خواتین کے وارڈ میں ۲؍مریضوںکو چوہوں کے کاٹنے سے اسپتال انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ اس انکشاف پر کےویسٹ وارڈنے مذکورہ وارڈ میں چوہوں کو پکڑنے کے اقدام کئے ہیں ۔چوہے پکڑنے کیلئےجالی لگانے کے ایک ہی دن میں ۱۵؍ سے زائد چوہے اس میں پھنس گئے ۔ اس معاملہ کے سامنے آنے پر کوپر اسپتال میں صفائی اور مریضوں کی حفاظت کا مسئلہ کھڑا ہو گیا۔ اس کا نوٹس لیتے ہوئے بی ایم سی کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وپن شرما نے کےویسٹ وارڈ کے پیسٹیسائیڈ آفیسر کو کوپر اسپتال میں روزانہ  چکر لگانے اور اٹھائے گئے اقدامات کا معائنہ کرنے کی ہدایت دی ہے  ساتھ ہی شہری انتظامیہ نے اسپتال کے روزمرہ کے کام کاج کی نگرانی کیلئے ۳؍رکنی سینئر سپروائزر کمیٹی بھی قائم کی ہے۔ 
  ڈاکٹرنیلم اندراڈے جنہیںکوپر اسپتال کی ڈین کا اضافی چارج دیا گیا ہے ، نے اسپتال کے مسائل حل کرنے کیلئے ۸۵۰؍ زیر التواء فائلوں کو کلیئر کیا ہے اور ۳۵۰؍ ورک آرڈر جاری کئے ہیں۔ حکام نے کہا کہ یہ احکامات ادویات اور دیگر ضروری سامان کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے کئے گئے ہیں ۔ مریضوں کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے آپریشنل تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔ اضافی عملہ تعینات کرنے کاعمل بھی جاری ہے ۔ صاف صفائی کی دیکھ بھال کی نگرانی کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ چوہوں کے پنجرے، گوند کے جال پورے احاطے میں رکھے گئے ہیں جبکہ بلوں اور ممکنہ داخلی مقامات کو بند کر دیا گیا ہے ۔ مریضوں اور ان کے رشتے داروں کو اس ضمن میں ترغیب دینے کیلئے تمام وارڈوں میں آگاہی پوسٹر لگائے گئے ہیں ۔ ایک ابتدائی تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جو چوہوں کی افزائش کی وجوہات کا پتہ لگائے گی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK