امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ جب تک پروازیں دستیاب ہیں، اسرائیل چھوڑ دیں، یہ مشورہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے ساتھ کشیدگی عروج پر ہے اور امریکہ نے خطے میں اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: February 27, 2026, 10:06 PM IST | Jerusalem
امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ جب تک پروازیں دستیاب ہیں، اسرائیل چھوڑ دیں، یہ مشورہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے ساتھ کشیدگی عروج پر ہے اور امریکہ نے خطے میں اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کر دیا ہے۔
یروشلم میں موجود امریکی سفارت خانے نے جمعے کو اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ ’’وہ اسرائیل چھوڑ دیں جب تک کہ تجارتی پروازیں دستیاب ہیں۔‘‘واضح رہے کہ یہ مشورہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے ساتھ کشیدگی عروج پر ہے اور امریکہ نے خطے میں اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کر دیا ہے۔سفارت خانے نے کہا کہ وہ غیر ہنگامی سرکاری اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو حفاظتی خدشات کے سبب اسرائیل چھوڑنے کی اجازت دے رہا ہے۔ سفارت خانے کا کہنا تھا کہ جو لوگ جانا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ جب تک پروازیں دستیاب ہوں، چلے جائیں۔
یہ بھی پڑھئے: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مشرق وسطیٰ میں طویل جنگ کے امکان کو مسترد کیا
بعد ازاں امریکی مشن نے ایک بیان میں کہا، تحفظ کے خدشات کے پیش نظر، محکمہ خارجہ نے غیر ہنگامی امریکی سرکاری اہلکاروں اور اہل خانہ کو مشن اسرائیل سے روانہ ہونے کی اجازت دے دی ہے۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’تحفظ کے پیش نظر اور بغیر کسی پیشگی اطلاع کے، امریکی سفارت خانہ امریکی سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے اسرائیل، یروشلم کے پرانے شہر اور مغربی کنارے کے مخصوص علاقوں میں سفر پر مزید پابندیاں لگا سکتا ہے یا مکمل طور پر ممنوع قرار دے سکتا ہے۔‘‘ سفارت خانے نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی شہری اسرائیل میں دہشت گردی اور شہری بدامنی، اور مغربی کنارے میں دہشت گردی اور شہری بدامنی کے باعث وہاں سفرکے منصوبے کا دوبارہ جائزہ لیں۔
یہ بھی پڑھئے: ایران کی فوجی صلاحیت دیکھ کر امریکہ محتاط، مذاکرات کا آغاز
اس نے مخصوص علاقوں میں سفر کے خلاف بھی سخت انتباہ جاری کیا ہے، جس میں غزہ (دہشت گردی اور مسلح تصادم کی وجہ سے)، غزہ کی سرحد سے۱۱؍ کلومیٹر کے اندر کا علاقہ، شمالی اسرائیل میں لبنان اور شام کی سرحد سے ۴؍ کلومیٹر کے اندر کا علاقہ (مسلسل فوجی موجودگی اور سرگرمیوں کی وجہ سے)، اور مصر کی سرحد سے۲؍ اعشاریہ ۴؍ کلومیٹر کے اندر کا علاقہ (سوائے طابہ کراسنگ کے، جو کھلا ہے) شامل ہیں۔یہ امریکی انتباہ اس وقت سامنے آیا جب امریکہ نے خطے میں اپنی فوجی تعمیرات تیز کر دی ہیں اور جمعے کے روز دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ اسرائیل کے شمالی ساحل پر تعینات کر دیا ہے۔