Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرناٹک میں فلموں کے ٹکٹ کی قیمت اب ۲۰۰؍ روپے سے زیادہ نہیں ہوگی

Updated: July 16, 2025, 8:01 PM IST | Bengaluru

کرناٹک حکومت نے سنیما (ریگولیشن) رولز ۲۰۱۴ء میں ترمیم کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ تمام سنیما گھروں میں فلموں کی ٹکٹوں کی قیمتیں ۲۰۰؍ سے زیادہ نہیں ہوں گی۔ حکومت نے اس قانون پر عوام کو ردعمل کا اظہار کرنے کیلئے ۱۵؍ دن کا وقت دیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کرناٹک حکومت نے منگل کو ایک اعلان کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فلموں کی ٹکٹیں تمام زبانوں میں ۲۰۰؍ روپے سے زیادہ نہیں ہوگی۔ ریاستی حکومت نے کرناٹک سنیما (ریگولیشن) رولز ۲۰۱۴ءمیں ترمیم کرتے ہوئے ٹکٹوں کی قیمتوں میں تبدیلی متعارف کروائی ہے۔ پوری ریاست میں خاص طور پر رول ۵۵؍ میں تبدیلی کی گئی ہے، جن میں ملٹی پلیکسس بھی شامل ہیں، جس کے مطابق ٹکٹوں کی قیمتیں ۲۰۰؍ سے زیادہ نہیں ہوں گی۔ تمام زبانوں میں فلموں کی قیمتیں ۲۰۰؍ روپے سے زیادہ نہیں ہوں گی جن میں انٹرٹینمنٹ ٹیکس بھی شامل کیا جائے گا۔ منگل کو تجویز کئے گئے نئے قانون کو تمام سنیما گھروں میں نافذ کیا جائے گا جن میں ملٹی پلیکسس بھی شامل ہیں۔ ٹکٹوں کی قیمتوں کا انحصار زبانوں پر نہیں ہوگا اور اس میں انٹرٹینمنٹ ٹیکس بھی شامل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: بامبے ہائی کورٹ:کولہاپوری چپل ڈیزائن کی نقل، پراڈا کے خلاف مفادعامہ کی عرضی خارج

نئے قانون پر ردعمل کا اظہار کرنے کیلئے عوام کو ۱۵؍ دنوں کا وقت دیا گیا ہے۔ اس مسودے کا مقصد موجودہ کرناٹک سنیما (ریگولیشن) رولز ۲۰۱۴ء میں ترمیم کرتے ہوئے نئے کرناٹک سنیما (ریگولیشن) (امانڈمینٹ) رولز ۲۰۲۵ء کو اپنانا ہے۔ مجوزہ قانون پر پی وی آر نے اب تک کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔ تمل ناڈو میں ٹکٹوں کی قیمتیں ۱۵۰؍ سے زیادہ ہے لیکن اس میں کسی طرح کے ٹیکس یا سروس چارجز کو شمار نہیں کیا گیا ہے۔ پی وی آرنے ٹکٹوں کی قیمتوں کو ایڈجسٹ کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔ فی الحال جنوبی ہندوستان میں پی وی آر آئی نوکس کی ۴۰؍ فیصد اسکرینیں ہیں۔ کمپنی اپنی اسکرینوں میں اضافہ کرنے پر غور کر رہی ہے کیونکہ دیگر ممالک کے مقابلے میں ہندوستان میں فلم دیکھنے والے افراد کی تعداد زیادہ ہے۔ صرف کرناٹک ہی میں پی وی آر آئی نوکس ۳۷؍ سنیما گھروں میں ۲۱۹؍ اسکرینیں چلا رہا ہے۔  قبل ازیں ۲؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو ایگریکٹیو ڈائریکٹر سنجیو کمار بلجی نے سی این بی سی ٹی وی ۱۸؍ کو بتایا تھا کہ کمپنی کے فٹ فال، ٹکٹوں کی قیمتوں اور غذا اور مشروبات کی فروخت میں مضبوط نتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK