Inquilab Logo

کرناٹک کے وجئے پورہ ضلع میں مویشیوں کے مسلم تاجر پر بجرنگ دل کارکنوں کا حملہ

Updated: May 06, 2024, 6:02 PM IST | Bangluru

کرناٹک کے وجئے پورہ ضلع میں واقع بابلیشور تعلقہ میں مبینہ طور پر ہندوتوا بجرنگ دل تنظیم سے وابستہ افراد کے ایک گروپ نے مویشیوں کے ایک مسلمان تاجر پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا، متاثرہ تاجر متعدد گہرے زخموں کے ساتھ اسپتال میں زیر علاج ہے، عوام میں غم و غصہ، کارروائی جاری۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کرناٹک کے وجئے پورہ ضلع میں واقع بابلیشور تعلقہ میں مبینہ طور پر ہندوتوا بجرنگ دل تنظیم سے وابستہ چند افراد نے مویشیوں کے ایک مسلمان تاجر پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کو مشرقی رفح ہجرت کا حکم

اطلاعات کے مطابق، متاثرہ شخص، جس کی شناخت بندے نواز کے طور پر ہوئی ہے، دو بیل، ایک بھینس اور ایک گائے کو بابلیشور سے وجئے پورہ لے جا رہا تھا جب حملہ آوروں نے اس کی گاڑی کو روک لیا۔ ان حملہ آوروں کا تعلق بجرنگ دل لیڈر ویریش ہیرے مٹھ اور راجو برادارا بتایا جارہا ہے۔ ہندوتوا انتہا پسندوں نے نواز کی گاڑی کو روکا، اور گاڑی میں موجود مویشیوں کے بارے میں دریافت کرنے کے بعد ان پر بے رحمی سے حملہ کر دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور ان کا بہت خون بہہ گیا۔

یہ بھی پڑھئے: کرناٹک: خاتون نے معذور بیٹے کو مبینہ طور پر مگر مچھوں سے بھرے دریا میں پھینک دیا

ایک ویڈیو گردش کر رہا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ متاثرہ کو ضلع اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ اس واقعے سے علاقے میں بڑے پیمانے پر غم و غصےکی لہر دوڑ گئی۔ عوام حملے میں ملوث ۱۵-۲۰؍ افراد کے گروپ کیلئے سخت سزا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں واضح طور پر نواز کے جسم پر متعدد زخم اور خون کے نشان جا بجا دیکھے جاسکتے ہیں جو حملہ آوروں کی بے رحمی کو ظاہر کرتا ہے۔
حکام نے بابلیشور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے، اور قصور واروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے فی الحال تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK