Inquilab Logo Happiest Places to Work

کشمیر کے سیاحتی شعبہ پر بہار، ۲۰۲۵ء کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے

Updated: March 01, 2026, 1:05 PM IST | Srinagar

۲۰۲۵ء کے سیکوریٹی چیلنجز، خصوصاً پہلگام حملے، کے باوجود کشمیر کی سیاحتی صنعت نے غیر معمولی بحالی دکھائی ہے۔ ۲۰۲۶ء میں سیاحوں کی تعداد سابقہ ریکارڈ توڑنے کی توقع ہے، جبکہ گلمرگ اور پہلگام میں ہوٹل مکمل طور پر بک ہیں اور سیکوریٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اپریل ۲۰۲۵ء میں پہلگام میں دہشت گردانہ حملے نے سیاحتی صنعت کو اچانک جھٹکا دیا۔ بکنگ منسوخ ہوئیں، آمدورفت سست پڑی اور ہوٹل انڈسٹری کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کے بعد انتظامیہ نے وادی کے تمام بڑے سیاحتی مقامات پر سیکوریٹی بڑھا دی۔ داخلی راستوں، ہوٹل زونز اور گونڈولا پوائنٹس پر اضافی فورس تعینات کی گئی۔ تاہم، ان حملوں کے بعد سیاحوں کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہوتی گئی۔ تاہم ۲۰۲۵ء میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی گھریلو سیاحت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، اور گلمرگ اور پہلگام میں ہوٹلوں نے مکمل طور پر بک ہوجانے کی اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھئے: دہلی، یوپی، بہار اور راجستھان میں فروری میں ہی گرمی رنگ دکھانے لگی

اس ضمن میں کشمیر کے ٹورزم ڈائریکٹر سید قمر سجاد کے مطابق ’’سیاحوں کی تعداد گزشتہ موسم سرما کے برابر پہنچ چکی ہے، جو کشمیر کی سیاحتی صنعت کی بحالی کی واضح علامت ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ۲۰۲۶ء میں یہ شعبہ سابقہ ریکارڈ توڑ دے گا۔‘‘ سیاحوں کا کہنا ہے کہ وادی میں سیکوریٹی کے انتظامات مؤثر اور نمایاں ہیں۔ ٹیلی گراف کی ایک رپور کے مطابق مہاراشٹر سے آنے والے ایک سیاح شیو نے کہا کہ ’’کشمیر واقعی زمین پر جنت ہے۔ یہاں آنے سے پہلے کچھ خدشات تھے، مگر پہنچتے ہی سب دور ہو گئے۔ سیکوریٹی فورسیز اور مقامی لوگ انتہائی معاون ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: تلنگانہ: وقف بورڈ کےاعتراضات کےباوجود ۸۰۰؍ سال پرانی درگاہ کو منہدم کرنے کےبعد حکومت تنقید کی زد میں

گلمرگ کی گونڈولا سواری — خاص طور پر کونگڈوری اور افروات کی بلندیوں تک — ہزاروں سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر برف پوش مناظر کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جس سے مزید مانگ بڑھ رہی ہے۔ سیاح عبیرہ آہیر کے مطابق’’ یہ منظر ناقابل یقین ہے۔ سردی کے باوجود ہم ہر لمحہ انجوائے کر رہے ہیں۔‘‘ آکاش آہیر نے کہا کہ ’’ہندوستان میں کشمیر جیسی کوئی جگہ نہیں۔ سوشل میڈیا سے بھی زیادہ خوبصورت ہے۔‘‘ خیال رہے کہ برف ہمیشہ وادی کی سیاحت کا مرکزی عنصر رہی ہے، اور آئندہ موسم بہار میں سیاحوں کی آمد میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK