Updated: August 24, 2026, 4:05 PM IST
| Jaipur
کیرالا کی ۱۹؍ سالہ کیزیا لِز میجو (Kaziah Liz Mejo) نے مس یونیورس انڈیا ۲۰۲۶ء کا خطاب جیت لیا ہے۔ جے پور میں منعقدہ گرینڈ فائنل میں انہوں نے ملک بھر سے آنے والی ۵۲؍ دیگر فائنلسٹس کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ نومبر میں پورٹو ریکو میں ہونے والے ۷۵؍ویں مس یونیورس مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔
کیزیا لِز میجو- تصویر۔ آئی این این
کیرالا کی ۱۹؍ سالہ کیزیا لِز میجو (Kaziah Liz Mejo) نے مس یونیورس انڈیا ۲۰۲۶ء کا خطاب جیت لیا ہے۔ جے پور میں منعقدہ گرینڈ فائنل میں انہوں نے ملک بھر سے آنے والی ۵۲؍ دیگر فائنلسٹس کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ نومبر میں پورٹو ریکو میں ہونے والے ۷۵؍ویں مس یونیورس مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔
یہ بھی پڑھئے:غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں عالمی تحفظ کی تعیناتی ضروری: اقوام متحدہ
کیزیا کا تعلق کیرالا کے ماویلیکّرا، ضلع الاپوزا سے ہے۔ وہ ایک لا اسٹوڈنٹ، ماڈل، اداکارہ اور کلاسیکل ڈانسر ہیں۔ ان کی پرورش ابوظہبی، متحدہ عرب امارات میں ہوئی، جہاں انہوں نے اپنی اسکول کی تعلیم مکمل کی۔ اس وقت وہ بنگلورو میں قانون کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ کیزیا نے صرف بیوٹی پیجینٹس ہی میں حصہ نہیں لیا بلکہ وہ ۱۲؍ سال سے کلاسیکل ڈانس کی تربیت بھی حاصل کر رہی ہیں۔ انہیں گانے کے علاوہ ڈرمز اور وائلن بجانے کا بھی شوق اور مہارت ہے۔ انہوں نے ملیالم فلم’’شائی لاک‘‘ سے اداکاری میں بھی قدم رکھا۔
مس یونیورس انڈیا ۲۰۲۶ء کی کامیابی کیزیا کا پہلا بڑا پیجینٹ ٹائٹل نہیں ہے۔ مس ٹین دیوا ۲۰۲۴ء کا خطاب ۱۷؍ سال کی عمر میں جیتا۔ مس ٹین انٹرنیشنل ۲۰۲۵ء میں ہندوستان کی نمائندگی کی اور فرسٹ رنر اپ رہیں۔۲۰۲۶ءمس یونیورس کیرالا کا تاج بھی اپنے نام کیا۔ اب انہوں نے مس یونیورس انڈیا ۲۰۲۶ء کا قومی خطاب جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ وہ مس یونیورس انڈیا کا خطاب جیتنے والی پہلی کیرالا کی خاتون بھی بن گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ایران کے خلاف امریکہ کا ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ منصوبہ، نئی پابندیوں کا اعلان متوقع
جے پور میں ہونے والے مقابلے میں تمل ناڈو کی ویشنوِی گنیش فرسٹ رنر اپ رہیں جبکہ گجرات کی انوشری ستاولیکر سیکنڈ رنر اپ منتخب ہوئیں۔ انوشری نے مس انٹرنیشنل انڈیا ۲۰۲۶ء کا خطاب بھی حاصل کیا۔ کیزیا کو مس یونیورس انڈیا ۲۰۲۵ء مانیکا وشوکرما نے تاج پہنایا۔ مقابلے کی جیوری میں سابق مس یونیورس سشمتا سین کے علاوہ اُروشی روتیلا، سیلینا جیٹلی اور ریا سنگھا سمیت دیگر معروف شخصیات شامل تھیں۔ مس یونیورس انڈیا کا تاج جیتنے کے بعد کیزیا کا اگلا ہدف عالمی سطح پر بھارت کی نمائندگی کرنا ہے۔ مس یونیورس ۲۰۲۶ء کا مقابلہ نومبر میں پورٹو ریکو میں منعقد ہوگا، جہاں دنیا بھر کی حسینائیں حصہ لیں گی۔