Inquilab Logo Happiest Places to Work

ای۲۰؍پیٹرول سے گاڑیاں خراب ہورہی ہیں: کیجریوال

Updated: July 04, 2026, 11:41 AM IST | New Delhi

’آپ‘ کے سربراہ نے کہا کہ اتھنال ملاوٹ والے فیول پروگرام کی منسوخی کیلئےوہ وزیراعظم کو خط لکھیں  گے۔

Arvind Kejriwal released a video on X. Photo: INN
اروند کیجریوال نے ایکس پر ویڈیو جاری کیا۔ تصویر: آئی این این
عام آدمی پارٹی (آپ) کے سربراہ اور دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر۲۰؍فیصد اتھنال ملاوٹ والے پیٹرول(ای ۲۰) پروگرام کو واپس لینے کی درخواست کریں گے۔ ان کا الزام ہے کہ اس ایندھن کے استعمال سے گاڑیوں کی مائلیج متاثر ہو رہی ہے۔
 
 
اروند کیجریوال نے ’ایکس‘پر جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا کہ ’’مرکزی حکومت نے۳۰؍ جون کو اٹارنی جنرل کے ذریعے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ ای۲۰؍فیول پروگرام ’ایک تجربہ‘ ہے اور اسکا مستقبل اسکے نتائج پر منحصر ہوگا۔ تاہم، جب میڈیا نے عدالتی کارروائی سے متعلق خبریں شائع کیں تو مرکزی حکومت نے ایسا کوئی بیان دینے سے انکار کرتے ہوئے ان خبروں کو غلط قرار دیا۔ ای۲۰؍ایندھن کے نفاذ پر سوال اٹھاتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ اس طرح کا کوئی بھی تجربہ پہلے محدود تعداد میں گاڑیوں پر کیا جانا چاہیے تھا، اس کے بعد ہی اسے بڑے پیمانے پر نافذ کیا جاتا۔ انہوں نے یہ سوال بھی قائم کیا کہ اگر اتھنال ملاوٹ والا پیٹرول استعمال کرنے سے لوگوں کی گاڑیاں خراب ہو جائیں تو کیا حکومت گاڑی مالکان کو اس کا معاوضہ دے گی؟ ایندھن کی کارکردگی (مائلیج) کے حوالے سے تشویش کا ذکر کرتے ہوئے کیجریوال نے دعویٰ کیا کہ کئی صارفین نے ای۲۰؍پیٹرول استعمال کرنے کے بعد اپنی گاڑیوں کی مائلیج میں کمی کی شکایت کی ہے۔ اروند کیجریوال نے اپنے ویڈیو بیان میں بھارت پیٹرولیم کے ایک افسر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اتھنال میں عام پیٹرول کے مقابلے میں توانائی کی مقدار کم ہوتی ہے۔ مرکزی حکومت سے اس پالیسی پر دوبارہ غور کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ وہ آئندہ چند دنوں میں وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ای۲۰؍پروگرام واپس لینے کی درخواست کریں گے۔ انہوں  نے اپنےاس ویڈیو میں عوام سے بھی اپیل ہےکہ وہ اس خط کیلئے اپنی تجاویز سوشل میڈیا پر تبصروں اور براہِ راست پیغامات کے ذریعے بھیجیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK