Inquilab Logo Happiest Places to Work

کولہاپور: مادھوری ہتھنی کوامبانی کے’ وَنتارا‘ بھیجنے کیخلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی جلوس نکالا گیا

Updated: August 05, 2025, 11:32 AM IST | Agency | Kolhapur

یہ ہتھنی ۳۴؍ سال سے یہاں کےجین مٹھ میں تھی ،اس اقدام کیخلاف سادھو ، سنتوں اور سیاسی لیڈران کے ساتھ عوام بھی بڑی تعداد میں سڑکوں پر اترے۔

The procession that was taken out in Kolhapur district on Sunday for the return of the elephant was several kilometers long. Photo: INN
ہتھنی کی واپسی کیلئے اتوار کوکولہاپور ضلع میں  نکالی گئی پدیاترا کئی کلومیٹر لمبی تھی۔ تصویر: آئی این این

یہاں کے ناندنی میں واقع جین مٹھ میں گزشتہ ۳۴؍برسوں سے رہنے والی ’مادھوری‘ نامی ہتھنی کواننت امبانی کے ’ونتارا‘ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جس کے خلاف عوامی سطح پر ناراضگی بڑھتی جارہی ہے۔ حالانکہ یہ اقدام بمبئی ہائی کورٹ کے حکم پر کیا گیا۔ تاہم، اس فیصلے سے کولہاپور کے عوام میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔مادھوری  جسے مہادیوی  بھی پکارا جاتا ہے  کو واپس لانے کے مطالبے کے تحت اتوار کو کولہاپور میں۴۵؍کلومیٹر طویل خاموش مارچ  نکالا گیا۔’انڈیا ٹوڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق اس پدیاترا میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس مارچ کا آغازاتوار کی  صبح۵؍ بجے ناندنی مٹھ سے ہوا، جس کی قیادت سوابھیمانی شیتکری سنگٹھن کے سربراہ اور سابق رکن پارلیمنٹ  راجو شیٹی نے کی۔ اس مارچ میں خواتین، نوجوان، جین برادری کے افراد، مذہبی سنت، اور مقامی شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
 شرکاء’’مادھوری لوٹاؤ‘‘ اور’’ جیو بائیکاٹ ‘‘ لکھے ہوئے ٹوپیاں پہنے ہوئے تھے۔ لوگوں نے ہتھنی کی مورتیوں اور بینرز کے ذریعے ’مادھوری ‘ سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ یہ پدیاترا شام پونے چھ بجے  کولہاپور ضلع کلکٹریٹ پر ختم ہوئی۔ پدیاترا کے دوران مختلف جگہوں جیسے سانگلی-کولہاپور روڈ، شرؤلی فاٹا، تارا رانی چوک، اور اسٹیشن روڈ پر بھاری ٹریفک جام لگ گیا۔ پولیس نے متبادل راستوں سے ٹریفک موڑنے کی کوشش کی، لیکن شرؤلی فاتا، روئیکار کالونی چوک وغیرہ میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پدیاترا کے اختتام پر مظاہرین نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سنجے شندے اور ریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ کلکٹر سنجے تیلی کو مادھوری  ہتھنی کو واپس لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے میمورنڈم سونپا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK