کوسوو کے صدر ہاشم تاچی نے تصدیق کی ہے کہ ان پر جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں ہاشم تاچی بتایا کہ فردِ جرم عائد ہونے کے باعث وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: November 07, 2020, 10:11 AM IST | Agency | Pristina
کوسوو کے صدر ہاشم تاچی نے تصدیق کی ہے کہ ان پر جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں ہاشم تاچی بتایا کہ فردِ جرم عائد ہونے کے باعث وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔
کوسوو کے صدر ہاشم تاچی نے تصدیق کی ہے کہ ان پر جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں ہاشم تاچی بتایا کہ فردِ جرم عائد ہونے کے باعث وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ہاشم تاچی البانین نژاد انتہا پسندوں پر مشتمل گوریلا گروپ کوسوو لبریشن آرمی (یو سی کے) کے کمانڈر تھے۔ اس گروہ نے ۸۹۔ ۱۹۸۸ء میں بلغراد کی سیکوریٹی فورس کے خلاف جنگ لڑی تھی۔خیال رہے کہ کوسوو لبریشن آرمی کے جنگی جرائم سے متعلق ہیگ میں خصوصی پراسیکیوٹر نے بدھ کو صدر ہاشم تاچی سمیت ۱۰؍افراد پر کوسوو کی آزادی کی لڑائی میں جنگی جرائم میں فردِ جرم عائد کی تھی۔پراسیکیوٹر کے بیان میں کہا گیا تھا کہ فردِ جرم طویل تحقیقات کے بعد عائد کی گئی ہے۔اسپیشل پراسیکیوٹر آفس (ایس پی او) نے صدر ہاشم تاچی س کے علاوہ دیگر ملزمین پر بھی الزام عائد کیا ہے کہ وہ لگ بھگ بھگ ۱۰۰؍افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان پر لوگوں کو غائب کرنے، انہیں قتل کرنے اور ان پر تشدد کرنے کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔ان جرائم سے کوسوو میں موجود البانین، سرب، روما اور دیگر نسلی اقلیتوں کے سیکڑوں افراد متاثر ہوئے تھے۔جب کہ ہاشم تاچی پر سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔ہاشم تاچی نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے۔