Inquilab Logo

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرایا،بابر اعظم نےہاشم آملہ کو پچھاڑا

Updated: January 11, 2023, 12:55 PM IST | Karachi

میزبان ٹیم کے کپتان نے ۹۱؍اننگز میں سب زیادہ سے یکروزہ رن بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا،سب سے تیز ۵؍ہزار رن بنانے پر نظریں مرکوز

Babar Azam scored a half-century with a brilliant batting performance. (PTI)
بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاف سنچری بنائی۔(پی ٹی آئی)

 پاکستان نے یہاں کھیلے گئے پہلےیکروزہ میچ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میچ ۶؍وکٹوں سے جیت لیا۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مہمان ٹیم نے ۹؍وکٹوں کے نقصان پر ۲۵۵؍رن بنائے تھے ۔پاکستان کے گیندباز نسیم شاہ نے زبردست گیندبازی کا مظاہرہ کیا اور ۵؍وکٹیں حاصل کیں۔فتح کا تعاقب کرتے ہوئے میزبان ٹیم  ابتدائی جھٹکے کے بعد سنبھل کر کھیلتے ہوئے ۴۸ء۱؍اوور میں۴؍وکٹ کے نقصان پر ۲۵۸؍رن بناکر میچ جیت لیا اور سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے ۵۶؍اور بابر اعظم نے ۶۶؍رن بنائے۔ اس کے علاوہ محمد رضوان ۷۷؍رن بنا کر پاکستان کو پہلے ون ڈے میں فتح دلائی۔
 نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں بابر اعظم نے ۶۶؍رنوں کی اننگز کھیلی۔ یہ ان کے یکروزہ کریئر کی ۲۳؍ویں نصف سنچری تھی۔ یاد رہے کہ ون ڈے میں بابر اعظم نے اب تک ۹۳؍  میچوں کی ۹۱؍ اننگز میں کُل۴؍ہزار ۷۳۰؍ر ن بنائے لئے ہیں جس میں ۱۷؍سنچریاں اور ۲۳؍نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اپنے کرئیر کے اس مقام پر پہنچ کر پاکستانی کپتان نے ایک خاص عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ بابراعظم اب ۹۱؍ اننگز کے بعد یکروزہ میچوں میں سب سے زیادہ رن بنانے والے  بلے باز بن گئے ہیں۔ اس معاملے میں انہوں نے جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا ۔
  ہاشم آملہ نے اپنے یکروزہ کریئر کی ۹۱؍اننگز کے بعد ۴؍ہزار ۵۷۰؍رن بنائے تھے۔ یہی نہیں ۲۰۲۰ءکے بعد بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ ۲۰۲۰ءسے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے تک بابر نے بین الاقوامی کرکٹ میں کُل۵؍ہزار۳۱۰؍ رن بنائے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وراٹ کوہلی نے اس عرصے کے دوران اپنے بین الاقوامی کریئر میں ۳۱۵۴؍رن بنائے ہیں۔یہی نہیں اب اگر بابر آنے والی ۹؍ون ڈے اننگز میں ۲۷۰؍رن بنانے میں کامیاب ہو تے ہیں تو وہ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ۵؍ہزاررن بنانے والے بلے باز بن جائیں گے۔ ویسے اس وقت ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ۵؍ہزار رن بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ کے نام ہے۔ آملہ ون ڈے کی ۱۰۱؍ اننگز میں ۵؍ہزاررن بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ ویوین رچرڈز نے ۱۱۴؍ اننگز میں ۵؍ ہزارون ڈے رن مکمل کئے۔ ٹیم انڈیا کے بلے بازوراٹ کوہلی نے ون ڈے میں ۱۱۴؍اننگز میں  اپنے ۵؍ہزار رن  مکمل کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK