Inquilab Logo

ہاشم آملہ نے کی’ بلیک لائیوز میٹر‘ مہم کی حمایت

Updated: July 17, 2020, 11:58 AM IST | Agency | Johannesburg

جنوبی افریقہ کے سابق تجربہ کار بلے باز ہاشم آملہ نے اپنی ٹیم کے سیاہ فام فاسٹ بالر لنگی انگیدی کی’ بلیک لائیوز میٹر‘ مہم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر اُس شخص کے ساتھ کھڑے ہیں جس کا کسی بھی طرح سے استحصال کیا گیا ہو یا اس ہراساں کیا گیا ہو

Hashim Amla - Pic : INN
ہاشم آملہ ۔ تصویر : آئی این این

جنوبی افریقہ کے سابق تجربہ کار بلے باز ہاشم آملہ نے اپنی ٹیم کے سیاہ فام فاسٹ بالر لنگی انگیدی کی’ بلیک لائیوز میٹر‘ مہم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر اُس شخص کے ساتھ کھڑے ہیں جس کا کسی بھی طرح سے استحصال کیا گیا ہو یا اس ہراساں کیا گیا ہو۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کے’ بلیک لائیوز میٹر‘ پر کھل کر بات کرنے کے بعد انگیدی نے کہا تھا کہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کو بھی اس کی حمایت میں بات کرنا چاہئے۔آملہ نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ `بلیک لائیوز میٹر مہم ہر ایک کے لئے مطابقت رکھتی ہے۔ 
 انہوں نے مزید لکھا کہ اسلام میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ آدم دنیا میں پہلے آئے اور ان کا رنگ سیاہ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا کا اس قابل فخر ورثے سے تعلق ہے۔ کسی بھی شخص کو سیاہ فام ہونے میں پشیمان نہیں ہونا چاہئے۔ اس سے یہ بات ان لوگوں کے لئے واضح ہوجاتی ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ کالے لوگوں پر گوروں کو ترجیح حاصل ہے یا کالے لوگ گوروں پر حاوی ہیں۔ یہ محض ایک وہم ہے،ہاں یہ وہم کے سوا کچھ نہیں ہے۔انہوںمزید کہا کہ ہم میں سے بہت سے لوگوں نے اس بھرم کا خمیازہ بھگتا ہے اور اس الجھن کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ہمارے پاس اس سے متعلق بہت ساری عجیب و غریب کہانیاں سنانے کو ہیں۔ اس مسئلے پر نوجوان لونگی انگدی کا آواز بلند کرنا اور نمائندگی کرنا قابل ستائش ہے۔ شکریہ بھائی ، اور ان سب لوگوں کا بھی شکریہ جو اپنے اپنے طریقوں سے اس مہم میں شامل ہوئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK