Inquilab Logo

لداخ : سماجی کارکنوں کا ہند چین سرحد پر مارچ نکالنے کا منصوبہ

Updated: March 20, 2024, 11:04 PM IST | Ladakh

۱۰؍ ہزار سے زائد سماجی کارکن مشہور ماہر تعلیم سونم وانگ چوک کی قیادت میں ۲۷؍ مارچ کو مظاہرہ کرسکتے ہیں

Social activist Sonam Wang Chowk
سماجی کارکن سونم وانگ چوک

 یہاں ہند۔چین سرحد پر ۱۰؍ ہزار سے زائد سماجی کارکن مارچ نکالنے کا منصوبہ بنارہے ہیں تاکہ حکومت کو یہ بتایا جاسکے کہ کتنی زمین ہندوستان کے پاس ہےاور کتنی زمین پر چین کا قبضہ ہے۔لداخ کے مشہور ماہر تعلیم اور ماہر ماحولیات سونم وانگ چوک جو گزشتہ کئی دنوں سے مظاہرہ کررہے ہیں، نے اس تحریک کے بارے میں کہا کہ یہ بہت ضروری ہے تاکہ مرکزی حکومت کو بتایا جاسکے کہ اس نے شتر مرغ کی طرح ریت میں سر گاڑ رکھا ہے حقیقت کچھ اور ہے۔ واضح رہے کہ سونم وانگ چوک کا مظاہرہ صفر ڈگری درجہ حرارت میں گزشتہ ۱۴؍ دنوں سے جاری ہے۔ اس دوران وہ صرف پانی اور نمک پر گزارہ کررہے ہیں۔
 سونم وانگ چوک نے اس مظاہرہ کے تعلق سے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے یہاں کے کئی چرواہوں کو اب جھیل تک جانے کی اجازت نہیں ملتی ہے کیوں کہ وہاںچینیوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ اسی لئے ہم چاہتے ہیں کہ مرکزی حکومت ہوش میں آئے اور اس علاقے کےلئے آئینی و فوجی اقدامات کرے۔ ساتھ ہی دفاعی  نقطہ نظرسے بھی یہاں  سے  کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی دہرایا کہ لداخ  سمیت پورے خطے کی کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ یہاں کا ریاست کا درجہ بحال کیا جائے۔ اسے مرکزی علاقہ بناکر چھوڑدینے سے یہ پریشانیاں سر اٹھارہی ہیں۔  
 واضح رہے کہ سماجی کارکنوں کا یہ مارچ فنگر علاقے کہلانے والے حصوں میں نکالا جائے گاجو پینگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی حصہ میں واقع ہے۔ وانگ چوک کے ساتھ ۱۰؍ ہزار سے زائد سماجی کارکن ہوں گے جو ۲۷؍ مارچ یا ۷؍ اپریل کو اس علاقے میں مارچ نکالیں گے  اور حکومت کے ہوش ٹھکانے لانے کی کوشش کریں گے ۔ 

ladakh Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK