Inquilab Logo

اسرائیل کے جنگی جرائم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز

Updated: February 17, 2020, 2:20 PM IST | Agency | London

غیر مقیم فلسطینیوں‌ نے عالمی فوجداری عدالت میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں غیر مقیم فلسطینیوں کی پیپلز کانگریس نے لندن میں وکلاء یونین کے دفتر میں اپنی طرف سے وکیل کیلئے درخواست دی ہے۔

 اسرائیل کے جنگی جرائم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز ۔ تصویر : آئی این این
اسرائیل کے جنگی جرائم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز ۔ تصویر : آئی این این

   لندن : غیر مقیم فلسطینیوں‌ نے عالمی فوجداری عدالت میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں غیر مقیم فلسطینیوں کی پیپلز کانگریس نے لندن میں وکلاء یونین کے دفتر میں اپنی طرف سے وکیل کیلئے درخواست دی ہے۔ اس اقدام کا مقصدفلسطینی قوم پر اسرائیل کے جنگی جرائم کی تفتیش کیلئے  میں تحقیقات کا آغاز کروانا ہے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہورہی ہے ،جب چند ماہ قبل عالمی فوجداری عدالت کی پراسیکیوٹر جنرل نے ۱۹۶۷ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔ فلسطین پیپلز کانگریس کا کہنا ہے :’’ فلسطین ایک  خود مختار ملک  ہے ۔ فلسطینی قوم اپنے وطن امیں آزاد اور خود مختار رہنے کا حق رکھتی ہے۔  فلسطین پر ایک غیرقوم کا غاصبانہ قبضہ فلسطینی قوم کو اس کے حقوق سے محروم  رکھ سکتا ہے اور نہ ہی اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدو جہد سے روک سکتا ہے۔‘‘
 بیان میں مزید کہا گیا :’’ اسرائیلی ریاست کے جرائم کیخلاف عالمی فوجداری عدالت میں درخواست ان کی کوشش کا نقطۂ آغاز ہے جس کا مقصد  اسرائیل کے جرائم پر اسے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے۔‘‘ فلسطینی کانگریس نے عالمی عدالت انصاف کی پراسیکیوٹر جنرل سے اپیل کی ہے:’’ وہ اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا آغاز کرے۔ ان جرائم میں فلسطینی مردو خواتین کو گرفتار کرنا اور فلسطینیوں کو قید و بند کی سزائیں دینا ہے۔  ‘‘
  واضح رہےکہ ۲۲؍ مئی ۲۰۱۸ء کو فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے عالمی فوجداری  قانون کی  پراسیکیوٹر فاتو بینسوڈا  سے ملاقات کرکے انہیں فلسطین کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا تھا ۔ اس وقت  دونوں نے فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری سے متعلق عالمی قوانین کے پس منظر  میں بھی تبادلۂ خیال کیا تھا ۔ اس کے بعد سے فلسطینی  حکومت اور غیر مقیم فلسطینی اسرائیل کے جنگی جرائم بے نقاب کرنے کیلئے مسلسل کوشش کر رہےہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK