Inquilab Logo

’’پران پرتشٹھا کے دن قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے‘‘

Updated: January 20, 2024, 8:59 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

بھیونڈی شہرامن کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ میٹنگ میں ڈپٹی پولیس کمشنر نے جشن منانے والوں کو خبردار کیا کہ جشن مناتے وقت کسی بھی ذات یا مذہب کے لوگوں کے جذبات مجروح نہ ہوں۔

Senior police officers of Bhiwandi are seen in the meeting. Photo: Inquilab
میٹنگ میں بھیونڈی کے اعلیٰ پولیس افسران نظر آرہے ہیں۔ تصویر:انقلاب

یہاں ڈپٹی پولیس کمشنر نوناتھ دھولے نے ’پران پرتشٹھا‘ کے موقع پر جشن منانے والوں کو خبردارکیا ہے کہ قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ۲۲؍جنوری کوایودھیا میںرام مندر کی افتتاحی تقریب کاجشن مناتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کسی بھی ذات یا مذہب کے لوگوں  کے جذبات مجروح نہ ہوں۔ ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب کے پیش نظربھیونڈی زون۲؍ کے ڈپٹی پولیس کمشنر نوناتھ دھاولے نے بھیونڈی شہرامن کمیٹی کے اراکین کی میٹنگ طلب کرکے اراکین سے درخواست کی کہ وہ شہر میں امن و امان اور بھائی چارہ کی فضا قائم رکھنے میں مثبت کردار ادا کریں۔ 
اس میٹنگ میں نوناتھ دھاولے، اسسٹنٹ پولیس کمشنر(مشرق) کشور کھیرنار،اسسٹنٹ پولیس کمشنردیپک دیشمکھ (مغرب)، ایڈیشنل میونسپل کمشنر سنجے ہیرواڑے ،سبھی پولیس اسٹیشنوں کے سینئر   افسران، ٹورینٹ پاور کمپنی کے نمائندے اور مختلف مذاہب واداروںکے نمائندوں موجود تھے۔ 
اس موقع پرڈپٹی پولیس کمشنر نے رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ شری رام مندر کی افتتاحی تقریب مناتے وقت ہر کسی کو دوسری برادریوں کے لوگوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے جشن منانا چاہئے۔ اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ کسی بھی ذات یا مذہب کے لوگوںکے جذبات مجروح نہ ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہر میں بینرس اور پرچم لگانے والوں کواس کی حفاظت کی خود ذمہ داری لینی ہوگی۔پروگرام، جلوس اور تقریبات کے انعقاد کی اطلاع متعلقہ پولیس اسٹیشن کو دینا ضروری ہے۔ تہوار مناتے ہوئے کسی کو کسی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ افتتاحی تقریب کے دوران کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔اس بات کا سبھی خیال رکھیں کہ امن و امان کے مسئلہ پیدا نہ ہوں۔  قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK