Inquilab Logo

ممبئی باغ : مزدور یونین کے لیڈران مظاہرین کی حوصلہ افزائی کیلئے پہنچے

Updated: February 24, 2020, 12:20 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

مورلینڈروڈ کےممبئی باغ میں سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہرہ کرنےوالی خواتین کی حوصلہ افزائی اور ان سے ملاقات کیلئے آنےوالے سیاسی، سماجی اور تعلیمی تنظیموں کےنمائندوں کا سلسلہ اتوارکوبھی جاری رہا۔

غیر سرکاری تنظیم پرتھم  کی جانب سے مظاہرہ گاہ میں بچوں کو کتابیں دی گئیں۔ تصویر : انقلاب
غیر سرکاری تنظیم پرتھم کی جانب سے مظاہرہ گاہ میں بچوں کو کتابیں دی گئیں۔ تصویر : انقلاب

ممبئی : مورلینڈروڈ کےممبئی باغ میں سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہرہ کرنےوالی خواتین کی حوصلہ افزائی اور ان سے ملاقات کیلئے آنےوالے سیاسی، سماجی اور تعلیمی تنظیموں کے نمائندوں کا سلسلہ اتوارکوبھی جاری رہا۔ مزدور یونین کی خواتین لیڈران کے ایک وفد نے یہاں کی خواتین سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتےہوئے انہیں تعاون پیش کرنےکاوعدہ کیا۔ اسی طرح غیر سرکاری تنظیم پرتھم نے اتوار کو مظاہرہ میں حصہ لینےوالی خواتین کے بچوں کیلئے کہانیوںکی ۱۰۰؍کتابوںکا عطیہ دیا۔ 
  ہم بھارت کے لوگ سے وابستہ فیرزو میٹھی بور والا نے انقلاب کوبتایاکہ ’’ ممبئی باغ کے مظاہرین کا جوش وخروش قابل ستائش ہے۔متعدد دشواریوںکے باوجود باہمت خواتین نےشدید گرمی میں احتجاج جاری رکھاہے۔ شیڈ اور میگافون کا کوئی انتظام نہیں ہوسکاہے اس کےباوجود خواتین یہاں ڈٹی ہوئی ہیں۔ ۲۵؍فروری منگل کو اس احتجاج کو ۳۰؍دن پورے ہورہےہیں ۔ منگل کو یہا ں مذکورہ سیاہ قوانین کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔ اس لئے خواتین سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں جمع ہونے کی اپیل ہے۔ ‘‘
  انہوںنےیہ بھی بتایاکہ ’’ اتوار کو مزدور یونین کی لیڈر پریجا گپتے اور کامریڈ میری انتھونی نے خواتین مظاہرین سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتےہوئے انہیں حمایت دینےکا اعلان کیاہے۔ ‘‘
  این سی پی کے سینئر لیڈر نسیم صدیقی سے جب انقلاب نے ممبئی باغ میں شیڈ اور میگافون وغیرہ کے انتظام سےمتعلق سوال کیاتوانہوںنےکہاکہ ’’کچھ قانونی پیچید گیاں ہیں جس کی وجہ سے شیڈ اور میگافون کا انتظام نہیں ہوسکاہے لیکن ہماری کوشش جاری ہے۔ ‘‘انہوںنے یہ بھی بتایاکہ جلد ہی یہاں کی فٹ پاتھ کام مکمل ہوجائے گا اس کےبعد مظاہرین کیلئے باضابطہ طورپر کچھ ایسا انتظام کیاجائے گا جس سے مظاہرین کی تکلیف کم ہوجائےگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK