میٹا کے اسمارٹ گلاسیز کے ذریعے مبینہ خفیہ ریکارڈنگ کا معاملہ قانونی تنازع میں بدل گیا ہے۔ دہلی کے ایک شخص نے رازداری کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے میٹا اور متعلقہ انسٹاگرام کریئٹر سے ویڈیو ہٹانے، معافی اور ۲ء۰۵ ؍کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 26, 2026, 10:03 PM IST | New Delhi
میٹا کے اسمارٹ گلاسیز کے ذریعے مبینہ خفیہ ریکارڈنگ کا معاملہ قانونی تنازع میں بدل گیا ہے۔ دہلی کے ایک شخص نے رازداری کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے میٹا اور متعلقہ انسٹاگرام کریئٹر سے ویڈیو ہٹانے، معافی اور ۲ء۰۵ ؍کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دہلی کے ایک شخص نے پیر کو میٹا اور انسٹاگرام کے ایک کنٹینٹ کریئٹر کو قانونی نوٹس بھیجا جس نے مبینہ طور پر میٹا کے تیار کردہ کیمرے والے چشمے کا استعمال کرتے ہوئے اسے خفیہ طور پر ریکارڈ کیاتھا۔ کریئٹرنے ۲۶؍جولائی کو’ رے-بان میٹا اسمارٹ گلاسیز‘ کا استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ کی گئی ویڈیو کو انسٹاگرام، جوکہ میٹا کے تحت آتا ہے، پر ایک ریل کے طور پر پوسٹ کیا تھا۔ جب اس شخص نے انسٹاگرام پر ویڈیو کو رپورٹ کرنے کی کوشش کی تو اسے بتایا گیا کہ مواد اس کے کمیونٹی کے معیارات کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔ ڈجیٹل حقوق کی تنظیم انٹرنیٹ فریڈم فاؤنڈیشن، جس نے اس شخص کو قانونی مدد فراہم کی، نے دعویٰ کیا کہ میٹا اس ڈیوائس کے ڈیزائن اور مارکیٹنگ کیلئے ذمہ دار ہے جسے ’’جان بوجھ کراس طرح بنایا گیا ہے کہ اس کو عام چشموں سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: احمد آباد: دائیں بازو کے احتجاج پر اسکول سے ملالہ اور این فرینک کی کتابیں خارج
اسکرول نے میٹا سے قانونی نوٹس کے متعلق جاننے کیلئے رابطہ کیا ہے۔ اگر کمپنی جواب دیتی ہے تو اس خبرکو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ یہ ہندوستان میں پہلی قانونی کارروائیوں میں سے ایک ہو سکتاہے جوا سمارٹ گلاسیز بنانے والے پر مصنوعات کے ڈیزائن سے ہونے والے نقصان کیلئے ذمہ داری طے کرنا چاہتے ہیں۔ اس شخص نےقانونی نوٹس میں کہا کہ اسے دہلی کے خان مارکیٹ کے ایک کیفے میں خفیہ طور پر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ انسٹاگرام پر پوسٹ کئے گئے ویڈیو کو ۱۰؍ دنوں میں ۴ء۱۹؍ لاکھ سے زیادہ بار دیکھا گیا اور اس پر طنز کرتے ہوئے کئی تبصرے بھی ملے۔ انٹرنیٹ فریڈم فاؤنڈیشن نے کہا کہ اس شخص نے انسٹاگرام پر ویڈیو کو رپورٹ کرنے کی کوشش بھی کی، لیکن اس ایپلی کیشن نے رازداری کے خلاف ورزی کا کوئی خاص زمرہ نہیں دیا۔ اس نے ہندوستان کیلئے میٹا کے افسر سے بھی رابطہ کر شکایت درج کرانے کی کوشش کی، لیکن وہاں بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھئے: گجرات: سورت میں مچھلی بازار نریندر مودی سے منسوب کرنے پر تنازع
انسٹاگرام نے بالآخر ۲۸؍ اور ۳۰ ؍ جولائی کو اس سے رابطہ کیا اور کہا کہ مواد اس کے کمیونٹی کے معیارات کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے۔ اس شخص نے قانونی نوٹس کے ذریعے ویڈیو کو ہٹانے اور انسٹاگرام کریئٹرسے اُسے پوسٹ کرنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید یہ کہ اُس نے ہرجانے کے طور پر۲ء۰۵ ؍ کروڑ روپے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ نوٹس میں زور دے کر کہا گیا ہےکہ میٹا نے’ایک شخص کی رازداری میں دخل اندازی کرکے اُسے شکار بنانے کی کوشش کی اوراس معاملہ میں وہ غفلت کابھی ذمہ دار ہے۔ ‘‘میٹا اسمارٹ گلاسیز میں دائیں طرف ایک چھوٹی انڈیکیٹر لائٹ ہوتی ہے جو اس وقت آن ہوتی ہے جب ویڈیو ریکارڈ کیا جا رہا ہو یا تصویر لی جا رہی ہوتی ہے تووہ چمکتی ہے۔ تاہم، قانونی نوٹس میں زور دے کر کہاگیا کہ "مذکورہ ڈیوائسز پر ریکارڈنگ انڈیکیٹر ناکافی ہے، جو آسانی سے نظر نہیں آتا ہے۔ ‘‘