ارجنٹائنا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے بارے میں ارجنٹائنا کے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹوں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے شاندار بین الاقوامی کریئر کا باقاعدہ اختتام کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: July 24, 2026, 8:03 PM IST | Buenos Aires
ارجنٹائنا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے بارے میں ارجنٹائنا کے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹوں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے شاندار بین الاقوامی کریئر کا باقاعدہ اختتام کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
ارجنٹائنا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے بارے میں ارجنٹائنا کے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹوں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے شاندار بین الاقوامی کریئر کا باقاعدہ اختتام کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ارجنٹائنا فٹبال ایسوسی ایشن (اے ایف اے) ان کے اعزاز میں ایک خصوصی اور باوقار الوداعی میچ کے انعقاد کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:اڈانی انرجی سالیوشنز کو آندھرا پردیش میں ۸۵۰۰؍ کروڑ روپے کا ٹرانسمیشن پروجیکٹ ملا
۳۹؍ سالہ میسی کے بارے میں یہ توقع کی جا رہی تھی کہ ۲۰۲۶ء فیفا ورلڈ کپ ارجنٹائنا کی جانب سے ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا، لیکن انہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمر کو مات دی۔ میسی نے ٹورنامنٹ میں آٹھ گول اور چار اسسٹ کے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کے طور پر مہم کا اختتام کیا۔ تاہم، فائنل میں اسپین کے ہاتھوں ارجنٹائن کی شکست کے بعد انہوں نے اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی واضح بیان نہیں دیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق میسی اگلے چند ماہ تک قومی ٹیم کا حصہ رہنا چاہتے ہیں تاکہ نئی نسل کے کھلاڑیوں کی منتقلی کا عمل ہموار انداز میں مکمل ہو سکے، تاہم وہ آئندہ ورلڈ کپ میں شرکت کا ارادہ نہیں رکھتے اور جلد ہی بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کر سکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارجنٹائنا فٹبال اسوسی ایشن شائقین کو اپنے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کو شاندار انداز میں الوداع کہنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی الوداعی میچ کے انعقاد پر کام کر رہی ہے۔
میسی کا بین الاقوامی کریئر نشیب و فراز سے بھرپور رہا۔ کئی فائنل میں شکست کے بعد انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، لیکن بعد میں انہی کی قیادت میں ارجنٹائنا نے اپنی تاریخ کے کامیاب ترین ادوار میں سے ایک دیکھا۔ میسی کی قیادت میں ٹیم نے ۲۰۲۱ء کوپا امریکہ،۲۰۲۲ء فائنالیسیما، ۲۰۲۲ ءفیفا ورلڈ کپ اور ۲۰۲۴ء کوپا امریکہ کے خطابات جیتے، جبکہ ۲۰۲۶ء ورلڈ کپ کے فائنل تک بھی رسائی کی۔
یہ بھی پڑھئے:نیٹ امتحان پیپر لیک احتجاج: مانوشی چھلر نے۲۰۱۵ء کا تجربہ یاد کیا
رپورٹ کے مطابق کھیل کی کئی عظیم شخصیات سادہ اعلانات یا مختصر پریس کانفرنس کے ذریعے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتی رہی ہیں، لیکن تمام اشارے یہی بتاتے ہیں کہ لیونل میسی کی بین الاقوامی فٹبال سے رخصتی بھی ان کے غیر معمولی کیریئر کی طرح یادگار اور تاریخی ہوگی۔