Inquilab Logo

لوک سبھا اورودھان سبھا کے الیکشن ایکناتھ شندے کی نگرانی میں لڑے جائیں گے: ادے سامنت

Updated: July 06, 2023, 1:06 PM IST | Mumbai

ادے سامنت نے کہا کہ شیوسینا کے تمام ایم ایل ایز کے درمیان کوئی ناراضگی نہیں ہے

Eknath Shinde photo;INN
ایکناتھ شند تصویر :آئی این این

ایکناتھ شندے کی شیوسینانے دعوی کیا ہے کہ ’’۲۰۲۴ء کے لوک سبھا اور ودھان سبھا کے الیکشن وزیرا علیٰ ایکناتھ شندے کی نگرانی میں لڑے جائیں گے اور تب بھی ان کا وزیر اعلیٰ بننا یقینی ہے ۔ ‘‘ اس ضمن میں منسٹر ادے سامنت کا کہنا ہے کہ’’ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ، نائب وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس اور اجیت پوار تجربہ کار اور با شعور لیڈر ہیں اوریہی افرادپارٹی کو کامیابی کی راہ پر لے جائیں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ شیوسینا میں ایم ایل ایز کے درمیان کوئی ناراضگی نہیں ہے ۔ ہمیں ایکناتھ شندے کی سربراہی پر مکمل اعتماد ہے ۔ اس لئےہم تمام الیکشن ان کی نگرانی میں لڑنا پسند کریں گے۔‘‘ انہوںنے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے تعلق سے نشاندہی کی کہ ’’ پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں مستقبل میں ایم ایل ایز اور ایم پی کی کارکردگی،کامیاب کام کےذریعے ادارے کو کس طرح فروغ دیا جائے ان نقات پر غورکیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اجیت پوار کی غدار ی کےبعد این سی پی کے دونوں گروہوں میں مسلسل ہلچل مچی ہوئی ہے۔ اس ضمن میں آج ۳؍ بجے شردپوار اور سپریہ سلےدہلی میں این سی پی کی میٹنگ کیلئے جمع ہوں گے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈر کے تعلق سے این سی پی کے ایک لیڈر نے اس بات کی وضاحت کی کہ ’’ کانگریس کو ایل او پی پر گفتگو کرنے کا پورا حق ہے ۔ ہماری پارٹی کے سربراہ شردپوار نے پہلے ہی اس بات کی وضاحت کر دی تھی کہ جس کے پاس زیادہ اکثریت ہوگی وہی اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کرےگا۔ ا س لئےمیں سمجھتا ہو ں کہ اگر کانگریس اس ضمن میں کچھ سوچ رہی ہے تو وہ ہر گز غلط  نہیں ہے ۔ ‘‘علاوہ ازیںاجیت پوار کے حوالےسے راماداس اٹھاولے کا بیان بھی سوشل میڈیا پر گشت کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ’’ میں نے اجیت پوار سے ملاقات کی۔ انہوںنے بالکل درست فیصلہ کیا ہے۔ میں ان کے ساتھ پہلےبھی تھا اور اب بھی ہوںاور وزیر اعظم نریندر مودی ہماری رہنمائی کریں گے ۔ چاہے مسلم ہو ں یا دلت نریندر مودی سب کے ساتھ ہیں۔اجیت پوار نے مجھ سے کہا کہ میرے ذہن میں کبھی کبھار یہ خیال ابھرتا ہےکہ این سی پی کی بی جے پی کے ساتھ جانے کیلئے ۲؍ سے ۳؍ میٹنگ اور ہو سکتی ہے لیکن مجھے اس کا کوئی نتیجہ نہیںملتا ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK