Inquilab Logo

دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا انتخاب کیلئے۱۱؍مسلم امیدواروں نے۱۵؍عریضہ فارم خریدے

Updated: April 29, 2024, 12:41 PM IST | Inquilab News Network | Dhule

پہلے دن۴۷؍عریضے فارم خریدے گئے، پیر کو مہایوتی کے امیدوار ڈاکٹر سبھاش بھامرے (بی جے پی)جبکہ منگل کو مہاوکاس اگھاڑی کی امیدوار شوبھا بچھاؤ(کانگریس) پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔

Voting in Dhule Malegaon Constituency will be held on May 20. Photo: INN
دھولیہ مالیگاؤں حلقہ میں۲۰؍مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ تصویر : آئی این این

دھولیہ لوک سبھا انتخاب کیلئے۲۶؍اپریل جمعہ سے انتخابی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔ پہلے ہی دن ۲۵؍ امیدواروں نے۴۷؍عریضہ فارم خریدے ہیں۔ جن میں ۱۱؍مسلم امیدواروں نے۱۵؍عریضے خریدے ہیں۔ معلوم ہوکہ دھولیہ لوک سبھا انتخاب کے لئے ۲۰؍مئی کو رائے دہی عمل میں  آئے گی۔ ’مہایوتی‘ کے مشترکہ امیدوار ڈاکٹر سبھاش بھامرے(بی جے پی) کے نام سے۴؍عریضے فارم خریدے گئے ہیں جبکہ شہر مالیگاوں سے متعدد امیدواروں نے عریضے خریدے ہیں۔ ابھی تک ایک بھی امیدوار نے پرچہ داخل نہیں کیا ہے۔ سنیچر اتوار کو سرکاری تعطیل ہونے کی وجہ سے ان دو دنوں میں ایک بھی امیدواری عریضہ نا ہی خریدا گیا ہے اور ناہی پرچہ نازدگی داخل کیا گیا ہے۔ 
 اطلاعات کے مطابق پیر کو مہایوتی (بی جے پی ) کے امیدوار ڈاکٹر سبھاش بھامرے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ جبکہ مہاوکاس اگھاڑی (کانگریس ) کی امیدوار شوبھا بچھاؤ منگل کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے والی ہیں۔ اس موقع پر دونوں ہی اتحاد کی جانب سے اپنی اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے : ناسک حلقہ کیلئے امیدوار طے کرنے کے معاملے میں مہایوتی شش و پنج میں مبتلا

کن امیدواروں نے خریدے عریضے 
ڈاکٹر سبھاش بھامرے (بی جے پی ۴؍عریضے)، آنند سیدانے (بی ایس پی ایک عریضہ) ظہور احمد محمد یوسف (بی ایس پی۲؍عریضے) نامدیو یڑوے (بھارتیہ جوان کسان پارٹی۲؍عریضے) فردوسی محمد فاروق محمد یوسف (راشٹریہ جنتا دل ) اشوک شنکر پاٹل (بی جے پی ٢؍عریضے) راہل سبھاش بھامرے (بی جے پی، آزاد۴؍عریضے) تڑوی اعتضاد مبین خان (مسلم یوتھ کونسل آف انڈیا۲؍عریضے) محمد اسماعیل جمن (۲؍عریضے) صادق حسین عبدالغنی (سینیوکت وکاس پارٹی ۲؍عریضے) عائشہ صادقہ رؤف خان، کوثر جہاں رؤف خان (بھارتیہ ٹائیگر سینا) اخلاق احمد مشتاق احمد (ایک عریضہ) شیواجی پاٹل (آزاد۲؍عریضے) لکشمن بھاگوت پوار، پرکاش پاٹل، راجندر جگن ناتھ چوہان، لہانو مہادیو سابڑے، رفیق خان پیرخان، ہیمنت کیشور سیدانے، عرفان احمد محمد اسحاق، راہل ولاس پگارے، نتن وشواس پاٹل، محمد فاروق غلام رسول، سشما جگدیش مراٹھے ان امیدواروں نے عریضے خریدے ہیں۔ پیر سے پرچہ نامزدگی سے دھولیہ مالیگاوں لوک سبھا انتخاب کی دھوم دھام شروع ہوجائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK