Inquilab Logo

اے ٹی ایس کو وہاٹس ایپ گروپ سے وابستہ ایک درجن طلباء کی تلاش

Updated: November 11, 2023, 7:25 AM IST | Abdullan Rashid | Lucknow

داعش کے مبینہ رُکن سے پوچھ گچھ کے بعد ’اسٹوڈنٹ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ‘ گروپ کے کچھ طلبہ کو تلاش کیا جارہا ہے

Uttar Pradesh ATS is actively looking for youth
اتر پردیش اے ٹی ایس سرگرمی سے نوجوانوں کو تلاش کررہی ہے

اتر پردیش کی اےٹی ایس کو اسٹوڈنٹ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (’سامو‘ یا ایس اے ایم یو) کے نام سے بنائے گئے وہاٹس ایپ گروپ سےوابستہ ایک درجن طلباء کی تلاش ہے۔ داعش کے مبینہ رکن سےپوچھ گچھ اور موبائل سے مشتبہ افراد کی جانکاری کا دعویٰ کیاگیا ہے،جس کی وجہ سے مزید گرفتاریوں کاامکان ہے۔یاد رہے کہ اے ٹی ایس نے گزشتہ دنوںعبد اللہ ارسلان اور معاذ بن طارق کوگرفتار کیا تھا  اور ان دونوں سے ملنے والی جانکاری کے بعدچھتیس گڑھ کے بھلائی ضلع سے اسی گروپ سے وابستہ وجیہ الدین کو گرفتار کیاگیا  ۔ان تینوں کی گرفتاری کے بعد اب بھی اے ٹی ایس کو ’سامو‘ گروپ سے وابستہ ایک درجن نوجوانوںکی تلاش ہے۔ ان کی تلاش میں ٹیموں کو مختلف اضلاع میں روانہ کیا گیا ہے اور امکان ہے کہ جلد ہی مزید گرفتاریاں  ہو سکتی ہیں۔
  اے ٹی ایس کادعویٰ ہے کہ گرفتار ملزمین دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کے اشارے پر  نوجوانوں کو جوڑ رہے ہیں۔ ان لوگوںنے   ایس اے ایم یو کے نام سے ایک موبائل گروپ بنا یا تھا  جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق اور موجودہ طلباء کو شامل کیا گیا تھا ۔ چند ماہ قبل ممبئی میںاے ٹی ایس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کیا تھا ،جس کی بنیاد پر دہلی اسپیشل ٹیم نے شاہنواز اور رضوان کو گرفتارکیا تھا ۔

ان دونوںسے پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہو اتھا کہ گروپ میں شامل لوگو ںکو آئی ایس آئی ایس کے ہینڈلر سے کیمیکل دھماکہ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی جس کی گروپ کے ممبران تیاری کر رہے تھے ۔ پیر کو علی گڑھ سے گرفتار عبد اللہ ارسلان اور معاذ بن طارق کو اے ٹی ایس چھ روزہ ریمانڈ پر لے کر پوچھ گچھ کررہی ہے جبکہ چھتیس گڑھ سے گرفتار وجیہ الدین کو جلد ریمانڈپر لینے کی تیاری ہے۔ تفتیشی ایجنسی گروپ سے وابستہ علی گڑھ ،سہارنپور ،سنبھل اور دوسرے اضلاع  کے ممبران کی تلاش میں ہے۔ اے ڈی جی اے ٹی ایس موہت اگروال کا کہنا ہے کہ دہلی پولیس نے جب شاہنواز اور رضوان کو گرفتار کیا تو گروپ میں شامل تمام لوگوںنے موبائل سے اپنا اپنا نمبر اور ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا تھا۔ اسلئے  اسے بھی ریکور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے مزید جانکاری مل سکے گی ۔

lucknow Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK