Inquilab Logo

اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا نقصان

Updated: November 24, 2021, 11:32 AM IST | Agency | Mumbai

؍ ۱۱؍ جون کو گروپ کا مجموعی مارکیٹ کیپ۹۴۲۸۹۵؍کروڑ روپے تھا، گزشتہ ہفتے یہ گھٹ کر۷۰۸۲۱۵؍کروڑ پرآ گیا

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے سرمایہ کاروں کو پچھلے۱۵-۲۰؍ دنوں میں ۲ء۳۴؍لاکھ کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔یعنی گروپ کی ۶؍ لسٹڈکمپنیوں کا مارکیٹ سرمایہ (کیپ) گر گیا ہے۔۱۱؍ جون کو کل مارکیٹ کیپ۹۴۲۸۹۵؍کروڑ روپے تھاجبکہ گزشتہ جمعہ کو یہ گھٹ کر۷۰۸۲۱۵؍کروڑ پر آ گیا ہے۔ یعنی اس  میں ۲۳۴۶۸۰؍ کروڑ روپے کی کمی آئی ہے۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں کا سرمایہ منجمد
 دراصل گزشتہ ماہ گروپ کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا سرمایہ منجمد کئے جانے کی خبر آئی تھی۔اس کے بعد سے گروپ کی کمپنیوں کے حصص میں مسلسل گر اوٹ ہورہی ہے۔اس میں سب سے زیادہ گراوٹ اڈانی ٹوٹل گیس اور اڈانی ٹرانسمیشن کے حصص میں آئی ہے۔ٹرانسمیشن کا حصص۱۶۴۷؍روپے سے گرکر۹۵۹؍ روپے پر آگیا ہے۔ اڈانی ٹوٹل گیس کا شیئر۱۶۸۰؍ روپے سے گھٹ کر۹۲۰؍ روپے پر آ گیا ہے۔ اس میں ۴۵ء۲۳؍ فیصد کمی آئی ہے۔
انٹرپرائزز اسٹاک میں۱۷؍ فیصد کمی 
 اسی طرح اڈانی انٹرپرائزز کا حصص۱۷۱۸؍ روپے سے گھٹ کر ۹۲۰؍ روپے پر آ گیا ہے۔ اس میں۱۷ء۲۲؍ فیصد کمی آئی ہے۔ پورٹ کمپنی کا حصص۹۰۱؍ سے کم ہو کر۷۱۰؍ روپے پر آگیا ہے۔اس میں ۲۱ء۱۹؍فیصد کمی آئی ہے۔اڈانی گرین اینرجی کا  حصہ۱۳۹۴؍ روپے سے گھٹ ۱۸۰۰؍ روپےپر آ گیا ہے۔اس میں۲۷ء۶۹؍ فیصد کمی آئی ہے۔ اڈانی پاور کا اسٹاک۳۴ء۷۳؍ فیصد گر کر۱۰۹؍ روپے پر آگیا ہے۔ یہ۱۶۷؍ روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
اڈانی ٹوٹل گیس میں سب سے زیادہ گراوٹ 
 مارکیٹ کیپٹلائزیشن کی بات کریں تو سب سے بڑی گراوٹ اڈانی ٹوٹل گیس میں آئی ہے۔ اس کا مارکیٹ کیپ۷۷۵۸۲؍ کروڑ روپے کم ہو کر۱۰۱۲۲۶؍ کروڑ روپے پر آ گیا ہے۔ جون میں یہ ۱۷۸۸۰۷؍کروڑ روپے تھا۔ اڈانی ٹرانسمیشن کا مارکیٹ کیپ ۱ء۷۵؍لاکھ کروڑ روپے سے گھٹ کر۱ء۰۵؍ لاکھ کروڑ روپے پر آ گیا ہے۔ اس میں۷۰؍ہزار کروڑ کی کمی آئی ہے۔مارکیٹ کیپ کے لحاظ سے سب سے بڑی کمپنی گرین اینرجی کا مارکیٹ کیپ ۱ء۹۱؍لاکھ کروڑ روپے سے گھٹ کر۱ء۷۵؍ لاکھ کروڑ روپے پر آ گیا ہے۔ اس میں۳۴؍ہزار کروڑ کی کمی آئی ہے۔
انٹرپرائزز کا مارکیٹ کیپ۱ء۵۶؍لاکھ کروڑ
 اڈانی انٹرپرائززکے مارکیٹ کیپ میں ۱۹۷۲۶؍ کروڑ روپے کی کمی آئی ہے۔ فی الحال یہ ۱ء۵۶؍لاکھ کروڑ روپے ہے جو جون میں ۱ء۷۶؍لاکھ کروڑ روپے تھا۔اڈانی پورٹ کا مارکیٹ کیپ۱۵۳۸۲؍کروڑ روپے کم ہو کر ۱ء۶۰؍ لاکھ کروڑ روپے پر آ گئی ہے۔ اڈانی پاور کا مارکیٹ کیپ۱۷؍ ہزار کروڑ روپے کم ہو کر۴۲؍ ہزار کروڑ روپے پر آ گئی  ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK