• Tue, 23 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’محمدؐ سے محبت اورآپؐ کی غلامی ہمارا ایمان ہے‘‘

Updated: September 22, 2025, 10:31 AM IST | Saeed Ahmad Khan | Vikhroli

وکھرولی میں نوجوانوں نے کہا:ہمیں پولیس کی کارروائی کی پروا نہیں۔ آج ایسا وقت آگیا ہے کہ جن کے صدقے میںدنیا بنائی گئی ان کانام لینا جرم بتایا جارہا ہے۔چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے وکھرولی کے علاوہ ممبئی بھر میں’آئی لومحمدؐ ‘کی ہورڈنگز لگانے کا اعلان۔

In Tagore Nagar, besides hoardings of ‘I Love Muhammad (PBUH)’, local youth can be seen holding cards with the name Muhammad (PBUH) in them in a silent protest. Photo: INN
ٹیگور نگر میںسنّی جامع مسجد کےقریب’آئی لو محمدؐ‘ کی ہورڈنگز کےعلاوہ مقامی نوجوانوں کونام محمدؐ والا کارڈ اٹھاکر خاموش احتجاج کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

وکھرولی سنّی جامع مسجد کے پاس ٹیگور نگرمیں جگہ جگہ ’آئی لومحمدؐ  ‘کی ہورڈنگ لگائی گئی ہیں۔ یہ ہورڈنگزسید ظہیر الدین چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے سید اظہرالدین عرف اجّو نے لگائی گئی ہیں اور پورے ممبئی میںاس طرح کی ہورڈنگز لگانے کا فیصلہ کیاہے۔
 دوسری جانب وکھرولی میں مذکورہ علاقے میں ہی اتوار کو مقامی نوجوانوں نے’آئی لومحمدؐ ‘ کا کارڈ اٹھاکر حکومت کے رویے کے خلاف اپنی ناراضگی کااظہار کیا۔ ہورڈنگز کے تعلق سےوکھرولی پولیس نےایک نوجوان سےپوچھ تاچھ بھی کی کہ یہ کس لئے لگائی گئی ہیں؟
  واضح ہوکہ جب سے یوپی پولیس کی جانب سے’آئی لومحمدؐ  ‘کا بینر لگانے والے۲۵؍ نوجوانوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ،اسی وقت سے ممبئی ہی نہیںپورے ملک کے مسلمانوں میں غم وغصہ پایا جارہا ہے۔ مسلمانوں کی جانب سے اس کارروائی کا جواب ڈی پی، بینرو ں، ہینڈبل اورپیغامات کے ذریعے’آئی لومحمدؐ  ‘ لکھ کر دیا گیا  ہے  اور دیا جارہا ہے کہ حکومت کی اس طرح کی کارروائی ناقابل برداشت ہے۔
اس تعلق سےحکومت سیاست سے باز رہے،ہم ہرجگہ ہورڈنگ لگائیںگے
 ہورڈنگز لگانے والے ٹرسٹ کے ذمہ دار سید اظہرالدین نے نمائندۂ انقلاب سےبات چیت کرتے ہوئےکہا کہ’’ محمدؐ کی ذات والا صفات سے محبت اورآپؐ پر سب کچھ قربان ہے۔ ایک نہیں ایک ہزار ایف آئی آر کی ہمیں پروا نہیں۔ ہمارا جینا مرنا سب آقائے دوجہاںؐکے لئے ہے ۔ہم یوپی حکومت سے یہ بھی کہنا چاہتے ہیں کہ برائے مہربانی ہم سب کے آقا کے نام پر سیاست نہ کی جائے، آپؐ کی پاک ذات اس سے کروڑوں گنا بلند اوربرتر ہے۔جہاںتک نام محمد ؐ لینے اورآپؐ سے محبت کے اظہارکا معاملہ ہے تودنیا کی کوئی طاقت ہمیں روک نہیں سکتی ہے۔‘‘ 
’آئی لومحمدؐ  ‘کا پلے کارڈ اٹھانے والے نوجوانوں نے کیا کہا؟
 پلے کارڈ اٹھانے والوں میں شامل شارق قریشی نا م کے نوجوان سے پولیس اہلکاروں نےپوچھا کہ یہ ہورڈنگ کیوں لگائی گئی ہے توانہوں نےیوپی پولیس کی زیادتی اور کانپور میں رونما ہونے والا واقعہ بتایا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ’’ آپؐ سے محبت کے اظہار کے لئے بینر لگانا جرم کیسے ہے؟ ‘‘ 
 افضل شیخ عرف پاپا نے کہا کہ ’’ محسنِ انسانیت ؐ کا ذکراور آپ ؐ سے محبت ہمارا ایمان اورعقیدہ ہے، دنیا کی کوئی طاقت زور زبردستی کرتے ہوئے بھی ہم سے آقاؐ کی محبت میں کمی نہیں لاسکتی ، نہ ہم اسے کسی صورت گوارا کریں گے۔‘‘ پلے کارڈ اٹھاکر خاموش احتجاج درج کرانے والو ں میںشامل وارث علی شیخ نےکہاکہ’’ ہمارے نبیؐ نے ہمیںوطن سے محبت کادرس دیا، مظلوموں کی دادرسی فرمائی ، بیکسوں کی دستگیری کی اور انسان تو انسان جانور بھی آپؐ کے احسانات سے آزادنہیں ہیں۔ محمدؐسے محبت اورآپؐ کی غلامی ہمارا ایمان ہے۔
  ایسے نبیؐ کانام لینے اورا ن سے محبت کرنے پر یوپی پولیس کی کارروائی شرمناک ہے ۔ دراصل آئین ِہند کی رو سے توایسی ذہنیت رکھنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف ہی سخت ایکشن لیا جانا چاہئے تھا لیکن بدقسمتی سےاب تک ایسا نہیں ہوا ۔‘‘ 
گوونڈی میں پولیس نے بینر اتروادیئے
 اسی تعلق سے گوونڈی بیگن واڑی میں روڈ نمبر۱۳؍ اورروڈنمبر۱۵؍اور گوتم نگر میں کربلا مسجد کے پاس  ’آئی لومحمدؐ  ‘ بینر لگائے گئے تھے جسے پولیس نے بڑی مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ رات میں ہی ہٹادیا تھا۔ پولیس کی حددرجہ مستعدی کے ساتھ لوگوں کاکہنا ہےکہ پولیس اہلکاروں نے مجمع کوہٹانے کے لئے طاقت کا بھی استعمال کیا۔ اس کے علاوہ جمال نام کے نوجوان کو پکڑکرپولیس اسٹیشن لایا گیا اور بعد میں چھوڑ دیا گیا۔ جمال کو جس وقت پولیس نےپکڑا اس وقت بھی وہ آقائے دوعالمؐ کی محبت میں نعرے بلند کررہا تھا۔ اس کی یہ کیفیت ویڈیو میں بھی نظرآرہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK