Inquilab Logo Happiest Places to Work

لکھنؤ : علی گنج میںکوچنگ سینٹر کی عمارت میں بھیانک آتشزدگی

Updated: June 23, 2026, 8:10 AM IST | Abdullah Rashid | Lucknow

دوسرے منزلہ پر اے سی میں دھماکہ دردناک سانحہ کا سبب بنا، مہلوکین میں زیادہ تر طلبہ ہیں جنہوں نے آگ سے بچنے کیلئے بوکھلاہٹ میں خود کو باتھ روم میں بند کرلیاتھا، سب کی لاشیں ملیں

Fire brigade personnel try to control the blaze after a massive fire broke out in Aliganj, Lucknow on Monday afternoon. The fire has claimed 15 lives, according to initial reports. (Photo: PTI)
لکھنؤ کے علی گنج میں پیر کی دوپہر لگنےوالی بھیانک آگ کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہوئے۔ اس آگ نے ابتدائی رپورٹوں کے مطابق ۱۵؍ افراد کی جان لے لی۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

 اتر پردیش کی  راجدھانی  لکھنؤ کے  علی گنج علاقہ   کے سیکٹر ڈی میں واقع ایک کمرشیل کمپلیکس میں پیر کی دوپہرلگنے والی بھیانک آگ  میں جل کر کم از کم ۱۵؍ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر سرکاری طور پر مہلوکین کی تعداد ۱۸؍ بتائی گئی ہے۔ مہلوکین میںعمارت میں  واقع کوچنگ سینٹر کے طلبہ کی اکثریت ہے۔ 
تقریباًڈیڑھ درجن افراد شدید طورپر زخمی ہو ئے ہیں  جنہیں علاج کیلئے  ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔ آگ لگنے سے علاقہ میں اتفراتفری مچ گئی  وار  جان بچانے کیلئے کچھ لوگ دوسری اور تیسری منزل سے کود کر زخمی ہو گئے ۔ حادثہ کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ علی گڑھ کا دورہ منسوخ کرکے جائے حادثہ پر پہنچے۔ بعد میں انہوں نے کے جی ایم یو کا بھی دورہ کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ آگ پر فوری قابو پانے میں ناکام رہنےپر وزیراعلیٰ نے محکمہ فائر کے افسران کی سرزنش کی قصورواروں کو سخت سزا دلانے کی یقین دہانی کرائی۔آگ لگنے کے تعلق سے متضاد رپورٹیں سامنے آئی ہیں۔ کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ  بلڈنگ کے بیس منٹ میںلگی جبکہ کچھ  نے دوسرے منزلہ میں اے سی کے پھٹنے سے آگ لگنے کا دعویٰ کیا ہے۔ 
  بہرحال فائر بریگیڈ کی گاڑی کے پہنچنے سے قبل آگ نےبلڈنگ کی دونوں منزلوں کو اپنی زد میں لے لیا تھا ۔ بلڈنگ کی پہلی منزل پر پالتو جانوروں کی دکان اور گیمنگ زون ہے جب کہ تیسری منزل پر کوچنگ اور لائبری ہے۔ فائربریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر بلڈنگ  کی عقبی  دیوار توڑ کرپھنسے  ہوئےلوگوں کو نکالنے کی کوشش کی ۔ جس وقت یہ سب ہو رہاتھا ،وہاں افراتفری کا عالم تھا، پھنسے ہوئے لوگ چلارہے تھے اور  عمارت سے کود کر جان بچانے کی کوشش کررہے تھے۔ 

 

lucknow Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK