Inquilab Logo

مدنپورہ:جلوسِ غریب نوازؒ میں علماء اورمعتقدین کی شرکت

Updated: January 30, 2023, 12:25 PM IST | Saeed Ahmad Khan | madanpura

علماء نے قرآن حکیم کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی اورامن دشمنوں کوسزا دینے کا پرزور مطالبہ کیا

The participants of the procession are protesting against the desecration of the Quran. (Photo: inquilab)
جلوس کےشرکاء قرآن کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ (تصویر: انقلاب)

شہنشاہ ولایت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کے ۸۱۱؍ ویں سالانہ عرس کی مناسبت سے اتوار کی سہ پہر جلو س غریب نوازنکالا گیا۔ یہ جلوس مدنپورہ سنّی بڑی مسجد سے مینارہ مسجد تک نکالا گیاجس میں شامل علماء اور عقیدت مند پیدل چلتے ہوئے مینارہ مسجد پہنچے۔ اس دوران شرکاء ہاتھوں میں پلےکارڈز لئے ہوئے تھےجن پر’قرآن حکیم کی توہین ہم برداشت نہیں کرسکتے، ایسے مجرموں کو سخت دی جائے‘لکھاتھا ۔ یہ جلو س سنّی جمعیۃالعلماء اور رضا اکیڈمی کے اشتراک سے نکالا گیا۔
 رضا اکیڈمی کے سربراہ محمدسعید نوری نے کہا کہ’’خواجہ اجمیری بڑی شان والے ہیں، انہوں نے ہندوستان میںاسلام کی ترویج و اشاعت کا لازوال کارنامہ انجام دیاہے ۔‘‘ انہوں نےیہ بھی کہا کہ’’ہم بزرگوں کے چاہنے والے ہیں، ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دارین کی تمام کامیابیاں اسی میں پوشیدہ ہیں ۔‘‘ محمد سعید نوری نے قرآن حکیم کی بےحرمتی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسلام دشمن طاقتیں یہ سمجھ لیںکہ ان کی اس بیہودگی اور شرانگیزی سے قرآن کریم کی عظمت پرکوئی حرف آنے والا نہیں اورنہ ہی شان ِ رسالتمآبؐمیںکوئی فرق پڑے  گا ، ہاںیہ ضرور ہے کہ ایسے ملعون ایک نہ ایک دن خداکی سخت پکڑ میںہوںگےاوران کو دنیا کی کوئی طاقت بچا نہیںسکے گی۔‘‘جلوس میںشامل مولانا مقصود علی خان نوری نے کہاکہ ’’ یہ خواجہ کا ہندوستان ہے ، یہاںامن و شانتی اورمحبت کا درس دیا جاتا ہےلیکن آج خواجہ اجمیری کے آستانے پرجس طرح لوگ آپس میں الجھ گئے اورمارپیٹ ہوئی وہ افسوسناک ،شرمناک اور قابل مذمت ہے۔‘‘ مولانا محمودعالم رشیدی نے کہا کہ’’ ہمیں خواجہ اجمیری کی تعلیمات اوران کے نقش قدم پرچلنے کی ضرورت ہے ،اسی سے مسائل حل ہوں گے اورکامیابی بھی ملے گی۔‘‘ جلوس غریب نواز میںمولانا خلیل الرحمٰن نوری، مولانا امان اللہ رضا نوری، مولانا فرید الزماں قادری اور دیگر علماء شریک تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK