Inquilab Logo

بہار: مجسٹریٹ کی گاڑی کی زد میں آکر ۳؍ افراد جاں بحق، ۲؍ زخمی

Updated: November 22, 2023, 2:21 PM IST | Patna

منگل کو پانچ افراد بہار کے ضلع مدھے پورا کے مجسٹریٹ وجے پرکاش مینا کی سرکاری گاڑی کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں ۳؍ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ۲؍شدید زخمی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق مجسٹریٹ حادثے کے بعد جائے وقوع سے فرار ہو گئے تھےجبکہ ضلع کے پبلک ریلیشن آفیسر کندن کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ مینا حادثے کے وقت کار میں نہیں بلکہ اپنے ہیڈ کوارٹرس میں تھے۔

On the right is the DM, on the left is the car that caused the accident. Photo: INN
دائیں ضلع مجسٹریٹ بائیں وہ کار جس سے حادثہ پیش آیا ہے۔ تصویر: آئی این این

بہار کے ضلع مدھے پوراکے مجسٹریٹ وجے پرکاش مینا کی سرکاری گاڑی نے منگل کو ضلع مدھوبانی کی زد میںآکر ۳؍ افراد ہلاک ہو گئےہیں جبکہ ۲؍ شدید زخمی ہیں۔یہ حادثہ پھول پاراس کے اندر آنے والے پرواری تولا کے قریب نیشنل ہائی وے این ایچ ۵۷؍ پر تقریباً صبح ۸؍ بجے پیش آیا تھاجس میںپانچ افراد مجسٹریٹ کی گاڑی کے نیچے آگئے تھے۔بعد ازیں ایس یو وی ( جس گاڑی سے یہ حادثہ پیش آیا ہے) سڑک کے کنارے میٹل ریلنگ سے ٹکرا گئی۔جائے وقوع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت ایس یو وی دربھنگا سے تیزرفتار میں آ رہی تھی ۔ مجسٹریٹ اور دیگر افراد جو گاڑی میں موجود تھے متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے وہاں سے بھاگ گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ سب سے پہلے گاڑی کا نشانہ وہ ملازمین بنے جو این ایچ اے آئی کیلئےہائی وے کے ڈیوائیڈر کو پینٹ کر رہے تھے۔بعد میں ایک جوڑا اوران کا بچہ گاڑی کی زد میں آ گئے۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ کے کچھ دیر بعد ایک موٹر سائیکل جائے وقوع پر آئی جس پر بیٹھ کر مجسٹریٹ فرار ہو گئے تھے۔
مہلوکین میں رنجیت سنگھ(۳۴؍)، ان کی اہلیہ گڑیا کماری (۲۸؍) اور ان کی بیٹی آرتی کماری (۷؍) شامل ہیں۔ این ایچ آئی اے کے ۲؍ ملازمین جو زخمی ہوئے ہیں ان کی شناخت اشوک کمار سنگھ اور راجیش کمار سنگھ کے طور پر کی گئی ہیں جن کا تعلق راجستھان سے ہے۔حادثے کے بعد سے مدھے پور مینا کے ضلعی مجسٹریٹ فون اور میسج کا کوئی جواب نہیں دے رہے ہیں۔ 
مدھے پورا ضلع کے پبلک ریلیشن آفیسر کندن کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ مینا اس وقت گاڑی میں موجود نہیں تھے جب یہ حادثہ پیش آیا تھا۔ سنگھ نے مزید کہا ہے کہ مجسٹریٹ کی گاڑی میں کچھ تکنیکی خرابیاں تھیںجس کیلئے اسے مرمت کیلئے لے جایا جا رہا تھا۔ مجھے اس ضمن میں کوئی علم نہیںکہ جب یہ حادثہ پیش آیا اس وقت گاڑی مرمت ہوکر واپس آرہی تھی یا مرمت کیلئے لے جائی جا رہی تھی ۔ ضلعی مجسٹریٹ حادثے کے وقت گاڑی میں نہیں جبکہ اپنے ہیڈ کوارٹرس میںتھے۔اسی درمیان اس علاقے میں موجود گاؤں کے لوگ جائے وقوع پر جمع ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے ہائی وے کو بلاک کیا ہے اور مہلوکین کیلئے انصاف کی مانگ کر رہے ہیں۔ پولیس کو جیسے ہی حادثے اور احتجاج کی اطلاع ملی وہ جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی ۔مدھوبانی کے ایس پی سشیل کمار نے اس حوالے سے کہا ہے کہ حادثے کی ایف آئی آر درج کی جائے گی۔جہاں تک آفیسر کی بات ہے وہ گاڑی ڈرائیو نہیںکر رہے تھے ان کا ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا۔تو وہ کس طرح اس میں ملوث ہوئے۔لوگوں نے سڑک بلاک کر دی ہے۔ انہیں قائل کیا جا رہا ہے کہ وہ سڑک خالی کر دیں کیونکہ انتظامیہ جلد از جلد مہلوکین کو معاوضہ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ گاڑی کے ڈیٹا ظاہر کرتے ہیں کہ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK