Inquilab Logo

بھوپال :ریاستی سرکاری عمارت میں آتشزدگی

Updated: March 09, 2024, 2:28 PM IST | Inquilab News Network | Bhopal

مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ریاستی سرکاری عمارت کے تیسرے منزلے پر آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا ہے۔ ریاستی وزیراعلیٰ کے مطابق اب حالات قابو میں ہیں۔ تاہم، حادثے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ہم اس بات کو بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ آئندہ ایسا کوئی حادثہ درپیش نہ ہو۔

Madhya Pradesh Bhopal Secretariat Fire Breaks. Photo: INN
مدھیہ پردیش بھوپال سکریٹریٹ میں آگ لگ گئی۔ تصویر : آئی این این

مدھیہ پردیش کے بھوپال میں واقع ولبھ بھون اسٹیٹ سیکریٹریٹ کی عمارت میں آج آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا ہے۔  حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ہی فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں جائے وقوع پروقت پر پہنچ گئی تھیں جس کے ذریعے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا گیا۔
اس حادثے کے تعلق سے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو نے کہا کہ ’’مجھے مہیا کی گئی تفصیلات کے مطابق آگ پرانی عمارت ولبھ بھون کی تیسری منزل پر لگی تھی۔ کلکٹر سے موصول ہوئی معلومات کے مطابق میں نے سی ایس سے کہا ہے کہ وہ اس حادثے کی تفصیلی معلومات جمع کریں اور مجھے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ ہم نےاس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہدایت جاری کی ہے کہ ایسا کوئی حادثہ دوبارہ پیش نہ آئے اور مجھے امید ہے کہ ایسا حادثہ دوبارہ نہیں ہوگا۔ ‘‘

 

فی الحال حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ صفائی کارکنان نے صبح ساڑھے ۹؍ بجے کے قریب ولبھ بھون سےدھواں اٹھتے دیکھا جو سکریٹریٹ کی عمارت کا سرکاری نام ہے اور فوراََ فائر بریگیڈ کو الرٹ کیا گیا تھا۔ 
بھوپال میونسپل کارپوریشن کے فائر آفیسر رامیشور نیل نے بتایا کہ ’’آگ پر فائر فائٹرز نے قابو پالیا ہے اور مزید کام جاری ہے۔ اب تیسری منزل سے صرف دھواں ہی نکل رہا ہے جہاں دستاویزات رکھے گئے تھے۔‘‘
انہوں نے مزید بتایا کہ تقریباََ  ۱۵ ؍سے ۲۰ ؍فائرٹینڈر کو آگ پر قابو پانے کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سکریٹریٹ کمپلیکس کے گیٹ نمبر ۵؍ اور ۶؍ کے قریب تعینات صفائی کارکنان نے عمارت سے دھوان نکلتے دیکھا اور حادثے کی اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK