• Sun, 09 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مدھیہ پردیش: اسکولی بچوں کو کاغذ پر مڈ ڈے میل دینے پر راہل گاندھی کا سخت رد عمل

Updated: November 09, 2025, 5:05 PM IST | Bhopal

مدھیہ پردیش میں اسکولی بچوں کوکاغذ پر مڈ ڈے میل دئےجانے کا ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد راہل گاندھی نے اس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کو شرم آنی چاہئے۔‘‘

Photo: X
تصویر: ایکس

کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے ہلپور گاؤں کے اسکول میں بچوں کے اخبار پر دوپہر کا کھانا کھانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کا مستقبل ان معصوم بچوں کے خوابوں پر منحصر ہے اور انہیں عزت کی ایک پلیٹ تک میسر نہیں۔‘‘راہل گاندھی نے کہا کہ ’’ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ موہن یادو کو ملک کے مستقبل کو اس  شرم ناک حالت میں پروان چڑھانے پر شرم آنی چاہئے۔‘‘دریں اثناء این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد شیوپور ڈسٹرکٹ کلکٹر ارپیت ورما نے ذیلی ڈویژنل مجسٹریٹ سے تحقیقات کے احکامات جاری کیے۔ تحقیقات میں واقعہ کی تصدیق کے بعد کھانا فراہم کرنے والے سیلف ہیلپ گروپ کو ہٹا دیا گیا اور اسکول کے پرنسپل کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔واضح رہے کہ مڈ ڈے میل مرکزی حکومت کے ذریعے چلایا جانے والا ایک منصوبہ جس کے تحت تمام سرکاری اسکولوں میں بچوں کو دوپہر کا کھانا دیا جاتا ہے۔جس کا مقصد انہیں غذائیت سے بھر پور کھانا فراہم کیا جائے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Inquilab - انقلاب (@theinquilab.in)

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا’’میں آج مدھیہ پردیش جا رہا ہوں۔ اور جب سے میں نےاسکول کے بچوں کو اخبار پر دوپہر کا کھانا کھاتے دیکھا ہے میں غمزدہ ہوں۔‘‘بعد ازاں لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ یہ وہی معصوم بچے ہیں جن کے خوابوں پر ملک کا مستقبل ہے، اور انہیں عزت کی ایک پلیٹ تک میسر نہیں آرہی۔‘‘انہوں نے کہا کہ ’’ریاست میں بی جے پی کی ۲۰؍ سال سے اقتدار میں ہے، انہوں نے بچوں کی پلیٹ تک چرا لی ہے۔ ان کی ترقی، محض ایک فریب ہے، اور اقتدار میں آنے کا راز سسٹم ( نظام) ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK