اقلیتی اعتماد اجلاس میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوارکااعلان، کہا کہ ہم سبھی سماج کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
EPAPER
Updated: February 19, 2024, 6:02 PM IST | Mumbai
اقلیتی اعتماد اجلاس میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوارکااعلان، کہا کہ ہم سبھی سماج کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
مسلم سمیت سبھی مذاہب کی غریب لڑکیاں غربت کے سبب ڈراپ آؤٹ ہوجاتی ہیں او ردسویں یا بارہویں کے بعد تعلیمی سلسلہ منقطع کر دیتی ہیںاس ڈراپ آؤٹ کو روکنے کیلئے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ اجیت پوار نے اعلان کیا ہےکہ جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی ۸؍ لاکھ روپے سے کم ہوگی ان کی بچیوں کی کالج کی فیس حکومت ادا کرےگی آئندہ تعلیمی سال سے اس پر عمل درآمد ہوگا۔
اتوار کو نوی ممبئی کے واشی علاقے میں منعقدہ ریاستی سطح کے اقلیتی اعتماد اجلاس(الپ سنکھیک وشواس میڑاوا) میں سفید ٹوپی پہنے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں یقین دلایا کہ ریاست میں مسلمانوں کے خلاف کوئی ناانصافی نہیں ہوگی اور نہ ہی انہیں ڈر و خوف کی فضا میں رہنا پڑے گا بلکہ مہاراشٹر میں قانون کا راج رہے گا اور این سی پی فرقہ پرستی ختم کرنے کی کوشش کرے گی اجیت پوار نے پہلے ہندی اور اسکے بعد مراٹھی میں اس طرح کل تقریباً ۱۶؍ منٹ تقریر کی اور اپنے خطاب کا اختتام خدا حافظ کہہ کر کیا۔
اجیت پوار نے کہا کہ ’’مسلم سماج اس ریاست اور ملک کا اہم حصہ ہے ملک کی جنگ آزادی کو مسلم سماج نےاہم رول ادا کیاہے لیکن کچھ لوگ مسلم سماج میں ڈر و خوف کا ماحول پیدا کر کے ڈر کی سیاست کرنا چاہتے ہیں لیکن مَیں مسلمانوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم سب کو ساتھ میں لےکر حکومت چلانے کی کوشش کر رہے ہیں ریاست کے ہر شخص کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری ہماری سرکار کی ہے۔بنا کسی ہچکچاہٹ ہماری سرکار سے انصاف کی امید کر سکتے ہیں ہماری پارٹی سیکولر اور مذہب کی تفریق نہ کرنے والی پارٹی ہے شاہو، پھلے اور امبیڈکر کے نظریہ ہی ہماری پارٹی کانظریہ ہے۔ہم سب سماج کے ماننے والوں کو ساتھ میں لے کر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہاکہ’’ شیواجی مہاراج کی فوج میں مسلم سردار اور سینک تھے، مہاتما جیوتی باپھلے کے فلاحی کاموں میں مدد کرنے والے کئی لوگ مسلمان تھے اسی طرح شاہو مہاراج نے بھی مسلم سماج کو کبھی پرایا نہیں مانا۔مہاراشٹر سبھی مذاہب کو ساتھ لے کر چلنے والی ریاست ہے۔اجیت پوار نے کہا کہ ہم نے اقلیت سے تعلق رکھنے والے حسن مشرف کو وزیر بنایاہے پارٹی میں بھی ہم نے بہت سے ضلع میں صدر کے عہدوں پر مسلم لیڈروں کو بھی فائز کیاہے۔این سی پی کے بلڈانہ ضلع کے صدر نظیر قاضی ہیں، پربھنی کے صدر بابا جانی درانی ہیں، ناندیڑ کے کارگزار صدر فیروز پٹیل ہیں، پربھنی کے کارگزار صدر نصیر شیخ ، لاتور دیہی میں ڈاکٹر افسر شیخ کو صدر بنایا ہے۔‘‘اس طرح انہوں نے متعدد نام گنوائے اور کہا کہ’’ہم صرف بات نہیں کرتے بلکہ کر کے بتاتے ہیں۔‘‘