• Sat, 21 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

قحط زدہ مہاراشٹر میں ڈیٹا سینٹر کیلئے علاحدہ واٹر کمپنی بنانے کا منصوبہ

Updated: November 21, 2026, 7:29 PM IST | Mumbai

قحط زدہ مہاراشٹر میں ڈیٹا سینٹر کیلئے علاحدہ واٹر کمپنی بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، چونکہ ریاست ڈیٹا سینٹر انفراسٹرکچر کو وسعت دینے پر زور دے رہی ہے، اس لئے صنعتی پانی کے استعمال پر خدشات کے درمیان الگ واٹر کمپنی بنانے کا اقدام آیا ہے۔

Maharashtra Chief Minister Devendra Fadnavis. Photo: INN
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیوندر فرنویس۔ تصویر: آئی این این

ڈیٹا سینٹرز اور صنعتوں کی بڑھتی ہوئی پانی کی ضروریات پر خدشات کے درمیان، وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے جمعہ کو مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (MIDC) کو ہدایت دی کہ وہ صنعتی یونٹ اور ڈیٹا سینٹرز کو پانی کی فراہمی کا انتظام کرنے کے لیے مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی قائم کرنے کی تجویز تیار کرے۔مجوزہ کمپنی میونسپل سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس سے ٹریٹ شدہ گندے پانی کے ساتھ روایتی ذرائع سے پانی حاصل کرے گی اور تقسیم کرے گی۔ حکومت کا موجودہ ٹریٹمنٹ پلانٹس کے آپریشن اور دیکھ بھال اور صنعتی پانی کی فراہمی کو بھی ایک مربوط نظام کے تحت لانے کا ارادہ ہے۔فڑنویس نے یہ ہدایات ممبئی اور پونے میٹروپولیٹن ریجن میں پانی کی منصوبہ بندی اور انتظام پر جائزہ اجلاس میں اپنی سرکاری رہائش گاہ ورشا میں جاری کیں۔  واضح رہے کہ یہ اقدام ڈیٹا سینٹرکی پانی کے حوالے سے زیادہ استعمال والی نوعیت پر خدشات کے درمیان آیا ہے، خاص طور پر جب مہاراشٹر کو خشک سالی کے حالات کا سامنا ہے اور وہ ممبئی میٹروپولیٹن ریجن میں مزید ایسی سرمایہ کاری کو راغب کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کاویری ندی کے پانی سے متعلق تمل ناڈو کی عرضی خارج

بعد ازاں فرنویس نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ آبادی میں اضافے، شہری کاری اور صنعتی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے ممبئی میٹروپولیٹن ریجن کے لیے ۲۰۵۱ء تک اور پونے میٹروپولیٹن ریجن کے لیے ۲۰۴۷ء تک طویل مدتی پانی کے منصوبے تیار کریں۔ انہوں نے ٹریٹ شدہ گندے پانی کے زیادہ سے زیادہ دوبارہ استعمال، پانی کے رساؤ پر قابو، بارش کے پانی کو جمع کرنے اور متبادل ذرائع کی تلاش کا مطالبہ کیا۔دریں اثنا ء انہوں نے صنعتوں کے محکمے نے ڈیٹا سینٹرز کے ماحولیاتی اور بنیادی ڈھانچے کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے سابق ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین انیل کاکوڈکر کی سربراہی میں ۱۷؍ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ یہ پینل، جس میں سرکاری حکام، صنعت کے نمائندے اور تکنیکی ماہرین شامل ہیں، مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں بجلی کے استعمال، پانی کے استعمال، زمین کی ضروریات، حرارت اور شور پر خدشات ظاہر کیے جانے کے بعد قائم کیا گیا تھا۔ اسے اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: شری وردھن ساحل کیلئے۵ء۱؍کروڑ روپے کا فنڈ منظور،آراوی بیچ کی بہتری کا بھی عزم

جمعہ کے اجلاس میں، ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے میٹروپولیٹن کمشنر سنجے مکھرجی نے کہا کہ خطے کی آبادی، جو اس وقت اندازاً ۲؍کروڑ ۷۵؍ لاکھ ہے، کو ۲۰۵۱ء تک ۱۶۱۳۹؍ملین لیٹر یومیہ پانی کی ضرورت امکان ہے۔ اتھارٹی کا جاری اور مجوزہ ڈیم منصوبوں، گندے پانی کے دوبارہ استعمال، ثانوی اور ترتیری ٹریٹمنٹ، الگ منقسم پائپ لائن اور بارش کے پانی کو جمع کرنے کے ذریعے بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کا ارادہ ہے۔جبکہ پونے میٹروپولیٹن ریجن کے لیے، فڑنویس نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ وسطی کونکن میں ساوتری ندی کے بیسن کو ککاڑی، بھیما، اندرایانی، مولا-موتھا اور نیرا بیسنز سے جوڑنے کے لیے ابتدائی پروجیکٹ رپورٹ تیار کریں۔علاوہ ازیں پی ایم آر ڈی اے میٹروپولیٹن کمشنر ابھیجیت چودھری نے کہا کہ خطے کی آبادی جو تقریباًایک کروڑ ۸۰؍ لاکھ ہے،۲۰۴۷ء تک بڑھ کر۴؍ کروڑ ۱۲؍ لاکھ ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ موجودہ پانی کی ریزرویشن۴۱؍ اعشاریہ ۶۵؍ ٹی ایم سی کی طلب کے مقابلے میں۳۶؍ اعشاریہ ۹۰؍  ٹی ایم سی ہے، توقع ہے کہ ضرورت۲۰۴۷ء تک بڑھ کر تقریباً۱۰۰؍  ٹی ایم سی، یا۷۸۱۶؍ ملین لیٹر یومیہ ہو جائے گی۔
علاوہ ازیں فڑنویس نے حکام کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جاری پانی کے منصوبے طے شدہ وقت پر مکمل ہوں اور مجوزہ منصوبوں کے لیے کلیئرنس، زمین کے حصول اور بحالی کو بیک وقت اٹھایا جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK