Inquilab Logo

ریاست کے کئی علاقوں میں بے موسم طوفانی بارش

Updated: April 22, 2024, 11:41 AM IST | Agency | Sholapur/Aurangabad/Nashik

شدید گرمی سے پریشان لوگوں کو تھوڑی راحت توملی لیکن بے موسم برسات نے کسانوں کی محنت پر پانی پھیرنے کا کام کیا ہے۔

A hoarding pillar fell on a major road in Aurangabad, affecting traffic. Photo: INN
اورنگ آباد میں ایک اہم راستے پر ہورڈنگ کا ستون گرپڑاجس سے ٹریفک متاثردیکھی جاسکتی ہیں۔ تصویر : آئی این این

ریاست میں  جہاں  ایک جانب کئی علاقوں  میں  شدید گرمی کی لہر چل رہی ہےوہیں  دوسری جانب کچھ علاقوں  میں  بے موسم طوفانی بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ حالانکہ ان علاقوں  میں  بے موسم بارش نے ماحول خوشگوار کردیا ہے، لیکن اس باعث فصلوں  کو بڑے پیمانے پر نقصان بھی پہنچا ہے۔ 
شولاپور اور اطراف میں تیزبارش 
  شولاپور اور اکل کوٹ میں  سنیچر کی دوپہر سے شام تک بے موسم بارش ہوئی۔ جس سے آم، انگور، خربوزاور تربوز کی فصل کو نقصان پہنچاہے۔ ہلکی بوندا باندی کا یہ سلسلہ رات تک چلا۔ اتوار کو بھی کچھ مقامات پر بوندا باندی کی اطلاعات ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ شولاپور اور اطراف میں  شدید گرمی پڑرہی ہے۔ یہاں  درجہ حرارت تقریباً ۳۸؍ ڈگری کے آس پاس چل رہا ہے۔ بے موسم بارش ہونے سے شہریوں  کو سخت گرمی سے تھوڑی راحت ملی ہے۔ سانگولا میں  طوفانی بارش کے دوران بجلی گرنے سے ایک گائے ہلاک ہوئی ہے۔ جبکہ ایک مقام پر درخت گرنے سے دو مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: نئے فوجداری قوانین کی ثمرآوری اہلیت اورمضبوط بنیادی ڈھانچہ پر منحصر: چندر چڈ

اورنگ آباد میں  کئی مقامات پر بجلی کے کھمبے گرے
 سنیچر کو اورنگ آباد شہر اور اطراف میں  بھی تیز ہواؤں  کے ساتھ زوردار بارش ہوئی ہے۔ سکال کی رپورٹ کے مطابق یہاں  سنیچر کو شام کے وقت میں تقریبا ً ڈیڑھ گھنٹے تک گھن گرج کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران تیز ہوائیں  چلنے سے کئی مقامات پر بجلی کے ستون اور درخت گرے ہیں۔ اس باعث بجلی کے تار کئی جگہ ٹوٹنے سے کئی علاقوں  میں  بجلی فراہمی کا سلسلہ متاثر ہوا۔ 
ناسک و اطراف میں  بارش کا اندازہ
 ناسک ضلع میں  بھی گرمی شباب پر ہے۔ پچھلے ایک ہفتے سے پارہ تقریباً ۴۰؍ ڈگری کے آس پاس رہا۔ جو پچھلے دو دنوں  میں  کم ہوا ہے۔ اس دوران کالی گھٹاؤں کے آنے سے اور خوشگوار ہواؤں کے چلنے سے شہریوں  کو گرمی سے تھوڑی راحت ملی ہے۔ 
 محکمہ موسمیات کا انداز ہ ہے کہ اگلے دو دنوں  میں  شمالی مہاراشٹر سمیت ضلع بھر میں کئی مقامات پر بے موسم بارش ہوسکتی ہے۔ اسی کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے یلوالرٹ جاری کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK