این آئی اے کی خصوصی عدالت نے ملزم فصیح الرحمٰن پر ۴۸؍ہزا رروپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 31, 2026, 12:24 PM IST | Agency | Bengaluru
این آئی اے کی خصوصی عدالت نے ملزم فصیح الرحمٰن پر ۴۸؍ہزا رروپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
بنگلور کےالہند آئی ایس آئی ایسدہشت گردی کی سازش کے معاملے میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے ملزم سید فصیح الرحمٰن کو مجرم قرار دیتے ہوئے۷؍ سال کی سخت قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے مجرم پر۴۸؍ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ یہ معاملہ ممنوع دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس سے وابستہ دہشت گردی کی سازش سے متعلق ہے۔ کرناٹک پولیس نے۱۰؍ جنوری ۲۰۲۰ء کو بنگلور میں اس معاملے میں کیس درج کیاتھا۔ اسکے بعد ۲۳؍ جنوری۲۰۲۰ء کو این آئی اے نے کیس پنے ہاتھ میں لیا تھا۔این آئی اے کے مطابق اب تک اس معاملے میں۲۰؍ ملزمین کے خلاف ۳؍ چارج شیٹس داخل کی جا چکی ہیں۔ اس سے قبل۱۴؍ جولائی۲۰۲۶ء کو ملزم حنیف خان کو بھی مجرم قرار دیا گیا تھا۔ حنیف خان نے اکتوبر۲۰۲۵ء میں شروع ہونے والی سماعت کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: امروہہ : آٹو ڈرائیور مناظر نے قیمتی سامان سے بھرا خاتون کابیگ واپس لوٹایا
این آئی اےکی تحقیقات کے مطابق اس پوری سازش کا ماسٹر مائنڈ معاملے کا مرکزی ملزم محبوب پاشا تھا۔ اس نے بنگلور کے گورَپّن پالیا میں واقع اپنے گھر پر کئی میٹنگز کی تھیں۔ ان میٹنگز میں مبینہ طور پر ٹارگٹ کلنگز انجام دینے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، تاکہ فرقہ وارانہ فسادات بھڑکائے جا سکیں اور ممنوع تنظیم آئی ایس آئی ایس کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھئے: بارکونسل کا اراکین کا احترام حاصل نہ کرنا،اس پیشے کیلئےبری علامت: جج سپریم کورٹ
تحقیقات میں سامنے آیا کہ مجرم سید فصیح الرحمٰن نے ان سازشی میٹنگز میں شرکت کی تھی۔ این آئی اے کے مطابق، اس نے الہند گروپ کے اراکین کو جنگل میں کیمپ ٹریننگ دینے کے لئے ڈی کیتھلون کے ایک اسٹور سے خیمے اور چاقو خریدے تھے۔این آئی اے کا دعویٰ ہے کہ اس سازش کا مقصد آئی ایس آئی ایس کی ایک ’ولایت‘ یعنی صوبہ قائم کرنا تھا۔ اس کے لیے الہند گروپ کے اراکین کو تربیت دینے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔این آئی اے نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ ایجنسی اس آن لائن ہینڈلر کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے، جس نے اس ماڈیول کو قائم کرنے اور پوری سازش کو آگے بڑھانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔