Inquilab Logo Happiest Places to Work

ملبار ہل : بیسٹ بس نے ۷۵؍ سالہ خاتون کو کچل دیا

Updated: August 12, 2025, 11:38 PM IST | Nadeem Asran | Mumbai

سہیادری گیسٹ ہاؤس کے قریب اندوہناک حادثہ ۔ ایک کاربھی زد میں آگئی۔ڈرائیور کیخلاف کیس درج

The woman who was injured in the accident is being taken to the hospital. BEST`s AC bus is also visible.
حادثہ کا شکار خاتون کو اسپتال لے جایا جارہا ہے۔ بیسٹ کی اے سی بس بھی نظر آرہی ہے۔

  یہاں  بیسٹ کی ایک بس نےچہل قدمی کرنے والی  ۷۵؍ سالہ خاتون کو کچل دیا۔پولیس نے خاتون کو اسپتال پہنچایا لیکن اس کی موت ہ وگئی۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف لاپروائی سے گاڑی چلاتے ہوئے کسی کی موت کا سبب بننے کا کیس درج کرلیا ہے اور  سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے  رہی ہے۔  
 ۷۵؍سالہ  نیتا نتن شاہ معمول کے مطابق چہل قدمی کررہی تھی کہ  ۹؍بجکر۱۰ ؍ منٹ پر  بیسٹ کی اے سی  بس روٹ نمبر۱۰۵؍ کے ڈرائیور نے سرکاری سہیادری گیسٹ ہاؤس کے سامنے کملا نہرو پارک کی جانب جاتے نیتا شاہ کو ٹکر ماردی ۔ وہاں ایک کار بھی کھڑی تھی ۔ نیتا بس اور کار کے درمیان بری طرح کچل گئی ۔ چیخ   سن کر ڈرائیور نے بس روک دی تھی ۔
 عینی شاہدین کے مطابق وجے ولبھ چوک سے آنے والی بس کے ڈرائیو ر نے سیہادری گیسٹ ہاؤس کے سامنے واقع بس اسٹاپ پر رکنے سے قبل وہاں کھڑی کار کوٹکر مارنے کے ساتھ   چہل قدمی کرنے والی بزرگ خاتون کو کچل ڈالا  ۔   خاتون کو فو راً  جے جے اسپتال پہنچایا گیا جہاں  ایک گھنٹے تک انہیں بچانے کی کوشش کرنے والی ڈاکٹر اسنیہل جادھو نے بتایا کہ’’ سر اور جسم کے دیگر حصو ں میں شدید چوٹ لگنے اور زیادہ خون بہنے کے سبب وہ  زخموں کی تاب نہ لاسکی اور ۱۰؍ بجکر ۳۷؍ منٹ پر ان کی موت ہوگئی ۔‘‘
 پولیس نے لاپروائی سے گاڑی چلانے ، ایک خاتون کی موت کا سبب بننے اور دیگر گاڑی کو نقصان پہنچانے کا بس ڈرائیور کے خلاف کیس درج کرلیاہے ۔  حادثہ کی وجہ معلوم کرنے کیلئے   اطراف لگے سی سی ٹی وی کیمرہ کا جائزہ لیا جارہا ہے  ساتھ ہی یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جاری ہے کہ متاثرہ جو سڑک کے کنارے چہل قدمی کررہی تھی  ،عقب کے ٹائر میں کچل کر حادثہ کا شکار ہوئی تھی یا بس ڈرائیور کی لاپروائی کے سبب فوت ہوئی تھی ۔
    بیسٹ انتظامیہ کے ترجمان نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ہمیں بزرگ کی  حادثاتی موت پر بہت دکھ ہے ۔ حادثہ کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔ بیسٹ   راہگیروں اور بس  مسافروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے ۔مستقبل میں ایسے حادثات پیش نہ آئیں اس کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK