Inquilab Logo

مالدیپ: پارلیمانی انتخابات کیلئے ملک اور بیرون ملک ووٹنگ

Updated: April 22, 2024, 11:51 AM IST | Agency | Malé

۹۳؍ نشستوں کیلئے۴۲؍ خواتین سمیت۳۶۸؍ امیدوار میدان میں، ہندوستان اور چین کی نتائج پر نظر۔

The President of the Maldives, Mohammed Mazoo, exercising his right to vote. Photo: PTI
 مالدیپ کے صدر محمد معزو حق رائے دہی کا استعمال کرتےہوئے۔ تصویر : پی ٹی آئی

اتوار کو مالدیپ کے پارلیمانی انتخابات کیلئے ملک اور بیرون ملک پولنگ اسٹیشن کھلنے کے بعد اتوار کی صبح سے ووٹنگ کا آغاز ہوا اور اس کا سلسلہ شام تک جاری رہا۔ 
پارلیمنٹ کی۹۳؍ نشستوں کیلئے کل۳۶۸؍ امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے۴۲؍ خواتین امیدوار ہیں۔ اس الیکشن کیلئے۲ء۸؍ لاکھ سے زیادہ ووٹر ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ مالدیپ کے تمام حلقوں میں ۶۰۲؍ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، جبکہ ایک ایکپولنگ اسٹیشن سری لنکا کے کولمبو، ہندوستان کے ترواننت پورم اور ملائیشیا کے کوالالمپور میں بنائے گئے ہیں۔ ووٹنگ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح بجے شروع ہو ئی اور شام ساڑھے ۵؍ بجے تک جاری رہی۔ اس دورن مالدیپ کے صدر محمد معزو نے بھی حق رائے دہی استعمال کیا۔ یادرہےکہ مالدیپ کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر ہندوستان اور چین دونوں کی نظر کی ہے، کیونکہ آئندہ نتائج کی بنیاد ہی پر مالدیپ کی خارجہ پالیسی طے ہوگی۔ ادھر کچھ دنوں   سے مالدیپ اور ہندوستان کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK