• Mon, 29 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مالیگاؤں: ذخائر آب چھلک گئے، ریڈ الرٹ، ندیوں میں سیلابی صورتحال

Updated: September 29, 2025, 2:51 PM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon

ناسک ضلع کے لئے ریڈالرٹ جاری۔ باگلان تعلقے میں بارش سے متعلقہ حادثات میں ۳؍افراد کی موت۔

Collector Sharma addressing a press conference. Photo: Inqilaba
کلکٹر شرما پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر : انقلاب

شہرواطراف میں جاری مسلسل بارش کے سبب چھوٹے بڑے ذخائرآب بھر گئے ہیں۔چنکاپور ڈیم سے ۱۸؍ ہزار ۵۰۶؍ ملین گیلن لیٹر پانی چھوڑاگیا جو گرنا ندی سے بہتے ہوئے گرنا ڈیم میں جارہاہے ۔ صورتحال ایسی ہے کہ گرنا ڈیم کی تمام کھڑکیاں کھول دی گئی ہیں کیونکہ یہاں بھی پانی روکنے کی طاقت باقی نہیں رہی۔مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر وایڈمنسٹریٹر رویندر جادھو نے عام شہریوں کیلئے جاری اپیٖل میں کہا کہ موسم و گرنا ندی کے کنارے آباد مکیں محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں ۔میونسپل ریسکیو ٹیم فائر بریگیڈ عملے کیساتھ گشت پر مامور ہے۔
کلکٹر نے  ضلع کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا
 جلج شرما (کلکٹر) نے ناسک ضلع میں دو دن کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے پس منظر میں  ضلع کی تمام لوکل سیلف باڈیز کے افسران اعلیٰ کو مستعد رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ۲۷؍ ستمبر سنیچر کو ضلع کے ۱۹؍ چھوٹے بڑے ڈیموں سے پانی بہائے گئے ہیں۔ اہم ندیوں جیسے گوداوری ، موسم اور گرنا کے علاوہ ان ندیوں کی معاون ندیوں کے کنارے آباد بستیوں میں حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔کاشتکاروں اور مویشیوں کے تحفظ کیلئے بھی انتظامیہ مصروف ہے۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق  باگلان تعلقے میں بارش سے متعلقہ حادثات میں ۲؍خواتین اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ 
کابینی وزیر خوراک اور اسکولی تعلیم کا دورہ
 ریاست کے کابینی وزیرخوراک ورسد چھگن بھجبل نے ایولہ و اطراف کے علاقوں میں دورہ کرکے بارش سے متاثرہ کھیتوں کا معائنہ کیا۔ اسکولی تعلیم کے وزیر دادا بھسے نے اپنے حلقہ انتخاب میں جائزہ لیکر کاشتکاروں سے تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزیروں نے دہرایا کہ ریاستی حکومت نے دو ہزار کروڑ روپے کاشت کاروں کی امداد کیلئے مختص کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK