• Wed, 24 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مالونی:اسکولوں میں پانی نہ ہونے سے ۵؍ہزار طلبہ پریشان

Updated: December 24, 2025, 11:02 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Malvani

گیٹ نمبر ۷؍ پر واقع ایم ایچ بی اردو اسکول نمبر ۱؍میں اردو ،انگلش،مراٹھی ، گجراتی ا ورتمل ۷؍اسکول چلتےہیں ۔۲؍دن سے پانی نہ ہونے سےطلبہ اوراساتذہ کوزبردست دقتوں کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Students are seen in the premises of MHB Urdu School located at Gate No. 7, Malvani. Picture: INN
مالونی کے گیٹ نمبر ۷؍ پر واقع ایم ایچ بی اردو اسکول کےا حاطے میں طلبہ نظر آرہے ہیں ۔ تصویر: آئی این این
اسکولوں میںپانی نہ ہونے سے ۵؍ہزار طلبہ پریشان ہیں۔ یہاں گیٹ نمبر ۷؍ پر واقع ایم ایچ بی اردو اسکول نمبر ۱؍ میں اردو کے تین، انگلش کے ایک، مراٹھی کے دو، گجراتی کے ایک، سکنڈری ایک ا ورایک تمل میڈیم کے مجموعی طور پر۷؍ اسکول چلائے جاتے ہیں۔ ان اسکولوں میں ۱۰۰؍ سے زائد اساتذہ ہیں۔ یہاں ۲؍ دن سے پانی نہ ہونے سےطلبہ اوراساتذہ کوزبردست دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 
وسیع وعریض احاطے میںواقع۴ ؍منزلہ اس عمارت میںپیر کی صبح جب حسب ِ معمول طلبہ پہنچے تو معلوم ہوا کہ اسکول میںپانی نہیں ہے۔ اس سے طلبہ کی پریشانی کااندازہ لگانا مشکل نہیں ہے ، پھر یہ کہ مسلسل دوسرے دن بھی پانی نہ ہو۔ 
یادرہے کہ ا س ا سکول میں پانی کی قلت کا یہ پہلا واقعہ نہیںہےبلکہ اس سے قبل بھی ایسا ہوچکا ہے اورطلبہ پریشان ہوچکے ہیں۔
والدین کی زبانی 
کچھ والدین نے نمائندۂ انقلاب کوبتایاکہ ان کے بچو ں نےاسکول سےآنے کےبعد پانی نہ ہونے کےتعلق سے بتایا تو انہوں نےاساتذہ سے رابطہ قائم کیااور شکایت کی۔والدین نے یہ بھی کہاکہ’’ اتنی بڑی اسکول میںپانی نہ ہونا اسکول انتظامیہ کی لاپروائی کی انتہا ہے ۔چھوٹے بڑے ہزاروں طلبہ زیرتعلیم ہیں ، انہیں اچانک کوئی بھی ضرورت پیش آسکتی ہے،کسی کا پیٹ خراب ہوسکتا ہے۔ایسے میںیہ طلبہ کہاں جائیں گے؟‘‘
انہوں نے مزید کہا ،’’’ پھر پانی نہ ہونے سے ناشتے کےوقفے کے دوران ہاتھ منہ دھونے کیلئے کیا کریں گے۔ اتنا ہی پانی نہ ہونے سے بیت الخلاء اور استنجا خانوں میں گندگی ہوگی، ایسے میں کیا قریب کی کلاسیز میںطلبہ کا بیٹھنا آسان ہوگا لیکن اسکول انتظامیہ کوکوئی پروا ہی نہیںہے۔فوری طورپریہ مسئلہ حل کیا جائے ۔‘‘
ایجوکیشن آفیسر نےاعتراف کیا اورمسئلے کا مستقل حل نکالنے کی یقین دہانی کروائی 
پی نارتھ وارڈ میںشعبۂ تعلیم کی ای او شوبھا واڈیار سے استفسار کرنے پران کا کہنا تھا کہ ’’ہاں ،وہاں پانی کا مسئلہ تھا مگر منگل کوہم نے ٹینکر بھجوایا تھا ۔‘‘ ان سے یہ پوچھنے پر ایک ٹینکر پانی کیا ۵؍ہزارطلبہ کیلئے کافی ہوگا توانہوں نےخاموشی اختیار کرلی۔بعد میںانقلاب سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ یقین دہانی کروائی کہ’’ میں واٹر ڈپارٹمنٹ میں بات کرتی ہوں، جلد ہی اس مسئلے کامستقل حل تلاش کیا جائے گا ۔‘‘
اسی اسکول میںایم ایچ کےچھٹی پرہونے کے سبب انچارج کی ذمہ داری ادا کرنے والے ٹیچر سعید انصاری سے بات چیت کرنے پر ان کا کہنا تھاکہ’’ پانی نہ ہونے کی شکایت ملنے پر میں خود ہی گیا اورسیکوریٹی اہلکار سےموٹرچلانے کے لئے کہا مگرپانی نہیںآیا ۔ اس کے بعد متعلقہ افسران سے اس بابت کہا گیا،منگل کو ایک ٹینکر پانی منگوایا گیا تھا۔کوشش کی جارہی ہے کہ یہ مسئلہ جلد سے جلد حل ہوتاکہ طلبہ اوراساتذہ کی پریشانی دور ہوجائے۔‘‘ترقی پاکر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کے عہدے پرفائز کئے جانے والے نثار خان سے بات چیت کرنے پران کابھی کہنا تھا کہ ’’میںبھی متعلقہ افسران کوتوجہ دلاتا ہوںاورخاص طور پرمیری جگہ پر جس خاتون افسر کو ذمہ داری دی گئی ہے، اس سے بات کرتا ہوں تاکہ یہ دشواری ختم ہوجائے ۔واقعی یہ بڑی پریشانی ہے ۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK