• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

منی پور:امیت شاہ کی کوکی برادری کی تنظیموں سے ملاقات

Updated: June 01, 2023, 9:41 AM IST | Imphal

وزیرداخلہ نے کہا کہ ریاست میں جلد امن بحال ہوجائے گا،اس کیلئے کوششیں جاری ہیں،حکومت کی سہ رخی حکمت عملی

Amit Shah visiting the victims at the relief camp of Meiti community in Imphal
امپھال میں امیت شاہ میتی برادری کے ریلیف کیمپ میں متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے

تشددزدہ منی پور میں وزیر داخلہ امیت شاہ کابدھ کوتیسرا دن ہے۔امیت شاہ بدھ کو صبح میانمار کی سرحد پر واقع مورہ شہر پہنچے۔ انہوں نےیہاں کوکی برادری کی تنظیموں کے ساتھ میٹنگ کی۔ شاہ نے کہا کہ منی پور میں جلد ہی امن بحال ہو جائے گا۔ اس کے لیے کوششیں جاری ہیں۔شام میں وہ امپھال پہنچے اوریہاں بھی سیکوریٹی کے حوالے سے جائزہ میٹنگ کی۔ منگل کو انہوںنےمنی پور پولیس، سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز اور ہندوستانی فوج کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ سیکوریٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔سیکوریٹی اہلکاروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں شاہ نےکہا کہ منی پور کاامن اور خوشحالی ان کی اولین ترجیح ہےاور انہوں نےعہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ریاست کے امن کو خراب کرنے والی کسی بھی سرگرمی سے سختی سے نمٹیں۔
امن کی بحالی کیلئے حکومت کی سہ رخی حکمت عملی
 منی پور کی صورتحال سےواقف ذرائع نے بتایا کہ حکومت منی پورمیں امن کی بحالی کے لیےسہ رخی حکمت عملی پر کام کررہی ہے۔ان میں متاثرہ لوگوں سےبات چیت اور ان لوگوں کی بحالی شامل ہے جنہیںاپنا گھر چھوڑنا پڑا ہے۔ اس کے علاوہ حکمت عملی کے تحت سکیوریٹی بڑھا کر باغیوں کو کنٹرول کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت کےسامنے سب سےبڑا چیلنج میتی اور کوکی برادریوں کے درمیان اعتماد پیداکرناہے۔اس لیے مرکز منی پور میں سماج کے ہر طبقےتک پہنچنے اور دیرپا امن کے لیے انھیں ایک مشترکہ نقطہ پرلانے کیلئےپوری کوشش کر رہا ہے۔ انہوںنےکہا کہ تشویش ہے کہ بہت سے عسکریت پسند اپنے مقرر کردہ کیمپوں سے دور چلے گئے ہیں اور انہیں واپس لانے کی کوششیں جاری ہیں۔
 ذرائع نے بتایا کہ سیکوریٹی فورسیز تمام برادریوں کے افراد سے یہ بھی کہہ رہی ہیں کہ اگر وہ ان کے پاس ہتھیار ہیں تو انہیں حکومت کےحوالے کردیں۔ میتی اور کوکی دونوں برادریوں کے متاثرہ افراد،جنہیں محفوظ علاقوں میں منتقل کیا گیا تھا، اپنے گھروں کو واپس جانا چاہتےہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ کو ہدایت دی جا رہی ہے کہ انہیں محفوظ ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنی معمول کی زندگی دوبارہ شروع کر سکیں۔ شاہ سماج کے تمام طبقات سے بات کر رہے ہیں اور تشدد سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سے ملاقات،۱۰؍لاکھ روپےامداد کا اعلان 
 امیت شاہ نےتشدد میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کوہر ایک کو۱۰؍لاکھ روپے کی ایکس گریشیا اور خاندان کے ایک فرد کو نوکری دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نےریاست میں راشن اور تیل جیسی ضروری چیزوں کی سپلائی کو بہتر بنانے کی ہدایات دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK