Inquilab Logo

منی پور تشدد:۱۰؍ اراکین اسمبلی کا وزیر داخلہ امیت شاہ کو میمورنڈم

Updated: May 19, 2023, 8:58 AM IST | new Delhi

آگاہ کیا کہ ریاست میں عوام کا بی جے پی پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے،ان اراکین اسمبلی میں۷؍ خود بی جے پی کے ہیں

Union Home Minister Amit Shah
مرکزی وزیر داخلہ ا میت شاہ

 منی پور میں  چن ،کوکی ، میزو ،زومی  اور ہمار طبقات کی نمائندگی کرنے والے ۱۰؍ ا راکین اسمبلی نے وزیر داخلہ امیت شاہ کوخط لکھ کاآگاہ کیا ہےکہ ریاست کے عوام کا بی جے پی پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔امیت شاہ کو دئیہ گئے میمورنڈم میں ان اراکین اسمبلی نے  انہیں ریاست کے حالات اورمختلف قبائلی برادر یوں کے تحفظ کے تعلق سے اپنی تشویش   سے آگاہ کیا ہے۔انہوں نے میمورنڈم میں یہ بتایا ہےکہ  ریاست میں ۳؍ مئی کو پھوٹ پڑنے والے تشدد کے بعد ان کے طبقات کے لوگ اب وادی میں دوبارہ آباد ہونے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔
 پیر کو دہلی میں ایک میٹنگ کے دوران ۱۰؍ اراکین اسمبلی نے جن میں بی جے پی کے ۷؍، کوکی پیپلز الائنس کے ۲؍ اور ایک آزاد ایم ایل اے شامل ہے،  امیت شاہ کو منی پور میں موجودہ بدامنی کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنی برادریوں کے لیے علیحدہ انتظامیہ کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا ’’ہمارے لوگوں کا منی پور حکومت  پرسے اعتماد ختم ہو گیا ہے اور وہ اب وادی میں دوبارہ آباد ہونے کا تصور بھی نہیں کر سکتے جہاں ان کی زندگیاں اب محفوظ نہیں ہیں۔‘‘
 تین صفحات پر محیط اس میمورنڈم نے منی پور کی بی جےپی  حکومت پر کم ہوتے ہوئے اعتماد اور وادی میں ان کی برادری کے لوگوں میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کے احساس کو اُجاگر کیا۔میمورنڈم میںمیتئی کمیونٹی کے ساتھ گہری ہوتی ہوئی دراڑ اور باہمی احترام کے فقدان کا حوالہ دیتے ہوئے، ان کی برادریوں کیلئے پہاڑی علاقوں کے لیے ایک  علاحدہ انتظامیہ کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا  ہے۔ایم ایل ایز نے اس  اندیشے کا اظہار کیا کہ بقائے باہمی اب قابل عمل نہیں رہ گیا ہے۔
 میمورنڈم میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ منی پور میں جاری بدامنی کے درمیان کسی مرکزی وزیر نےریاست کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لینے کی ضرورت محسوس نہیں کی ۔ واضح رہےکہ ریاست میںمیتئی طبقے کے ایس ٹی کی فہرست میںشمولیت کےمطالبہ کے خلاف  ۱۰؍ پہاڑی اضلاع کے باشندوں  نے ریلی نکالی تھی جس کے بعد ریاست میں تشدد  پھوٹ پڑا تھا ۔ کوکی اور ناگا قبائل کے زیر قبضہ پہاڑی علاقوں میں زیادہ احتجاج   اور مظاہرے ہوئے  تھے۔ 

manipur Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK