Inquilab Logo Happiest Places to Work

من کی بات: وزیراعظم نے ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں مددگار کوششوں کا ذکر کیا

Updated: August 31, 2026, 12:26 PM IST | Agency | New Delhi

ریڈیو خطاب میں ووکل فار لوکل کےتحت دیسی مصنوعات کی خریداری پر زور دیا، نوجوانوں کو منشیات کے خلاف لڑائی میں ساتھ دینے کی گزارش کی۔

Prime Minister Narendra Modi. Picture: INN
وزیر اعظم نریندر مودی۔ تصویر: آئی این این

وزیر اعظم نریندر مودی نے ’’من کی بات‘‘ کی ۱۳۷؍ویں قسط میں نوجوانوں، خواتین، کسانوں، صفائی کارکنوں اور ملک کے مختلف حصوں میں اپنی چھوٹی چھوٹی کوششوں سے تبدیلی لانے والے لوگوں کا ذکر کرتے ہوئے سماج کی شراکت داری سے وکست بھارت (ترقی یافتہ ہندوستان) کی تعمیر کا پیغام دیا۔

یہ بھی پڑھئے: امروہہ : آٹو ڈرائیور مناظر نے قیمتی سامان سے بھرا خاتون کابیگ واپس لوٹایا

وزیراعظم مودی نے ملک کے نوجوانوں کو نشے سے دور رکھنے اور نشہ سے پاک ہندوستان  کی تعمیر کیلئے  اجتماعی کوششیں کرنے کی اپیل کی ہے۔مودی نے اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات میں اتوار کے روز کہا کہ نشہ مکت یوا فار وکست بھارت مہم  اس وقت پورے ملک میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ اس کا مقصد واضح ہے نشہ سے پاک نوجوان اور ڈرگ فری انڈیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں نوجوان اس مہم سے جڑ رہے ہیں اور یہ ہندوستان کے نوجوانوں کی صحت، خوشی اور روشن مستقبل کے لیے ایک اجتماعی عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ نشے کی لت کا اثر صرف اس شخص تک محدود نہیں رہتا، بلکہ اس کے برے نتائج پورے خاندان اور معاشرے کو بھی بھگتنے پڑتے ہیں۔ مودی نے نوجوانوں، طالب علموں، موسیقاروں اور تھیٹر گروپس سے تخلیقی ذرائع کے ذریعے نشے کے خلاف پیغام دینے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان موسیقار ایسے گانے تیار کر سکتے ہیں جن میں نشہ سے پاک زندگی کا پیغام ہو۔ طالب علم اور تھیٹر گروپس ایسے چھوٹے ڈرامے تیار کر سکتے ہیں جو نشے کے خطرات کے ساتھ ساتھ اس سے باہر نکلنے کا راستہ بھی دکھائیں۔

یہ بھی پڑھئے: بنگلور آئی ایس آئی ایس سازش معاملے میں مرکزی ملزم کو۷؍سال کی سزا

وزیراعظم نریندر مودی نے اہل وطن سے `ووکل فار لوکل مہم کو ایک وسیع عوامی تحریک بناتے ہوئے آنے والے تہواروں کے دوران ملک میں بنے سامان کو اہمیت دینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ خودکفیل  ہندوستان کا راستہ دیسی مصنوعات پر فخر کرنے سے ہی ہموار ہوگا۔

آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ خطاب میں  وزیراعظم نے کہا ہے کہ آج ہندوستان کی بیٹیوں کے خوابوں کی اڑان زمین سے نکل کر خلاء تک پہنچ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کوشش کا نام مشن شکتی سیٹ ہے۔ اسکے ذریعے۱۰۸؍ ممالک کی۱۲؍ ہزار طالبات کو سیٹیلائٹ ٹیکنالوجی سیکھنے اور جدت طرازی  کے شعبے میں آگے بڑھنے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل طالبات کو خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ کسی شخص کا چھوٹا سا شوق بھی محنت اور صحیح رہنمائی کے ساتھ زندگی میں بڑے امکانات کا راستہ کھول سکتا ہے اور ایک چھوٹی سی کوشش دیکھتے ہی دیکھتے متعدد لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ناگالینڈ کے پھیک ضلع کی ویسالو پرو نے پھولوں کے تئیں اپنے شوق کو محنت کے بل بوتے پر کامیابی کے نئے مواقع میں تبدیل کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK