Inquilab Logo

مارک زکربرگ کی دولت میں ۱۰۰؍ ارب ڈالر کی کمی، کمپنی کے شیئروں میں گراوٹ

Updated: November 01, 2022, 12:06 PM IST | Agency | California

فیس بک کے بانی کےاثاثوں میں ایک سال کے دوران ۷۵؍ فیصد تک کم واقع ہوئی ہے جبکہ شیئروںکے دام ۷۴؍ فیصد گر گئے ہیں

Both Zuckerberg and Facebook have lost their luster .Picture:INN
زکربرگ اور فیس بک دونوں ہی کی چمک دھندلی پڑ گئی۔ تصویر:آئی این این

 مشہور سوشل میڈیا  پلیٹ فارم فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کے کُل اثاثوں میں رواں برس ۱۰۰؍ ارب ڈالر سے زائد کی کمی  آئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق  گزشتہ ہفے   مارک زکر برگ کے اثاثوں میں ایک دم سے ۱۱؍ ارب ڈالر کم ہوگئے جس کے بعد ان کی دولت  ۳۶؍ ارب ڈالر تک سمٹ گئی۔   یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کمپنی کی جانب سے سہ ماہی آمدنی کی تشویش ناک رپورٹ جاری کی گئی جس کے بعد کمپنی کے شیئروں کی قیمت تیزی سے نیچے آئی۔ اعداد و شمار کی ایک ویب سائٹ وہیل وِزڈم ک مطابق گزشتہ ہفتے میٹا( فیس بک کا نیا نام) کے شیئروں کی قیمتوں میں ۲۴؍ فی صد، یعنی تقریبا ۲۷۱؍ ارب ڈالر، تک کی کمی واقع ہوئی ہے۔ مارک زکر برگ ۳۶؍ کروڑ ۷؍لاکھ کے قریب میٹا کے شیئروں کے مالک ہیں جو شیئر کی کل تعداد کا ۱۳ء۵؍ فی صد ہے۔ اس رپورٹ سے ایک روز قبل میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا  تھا کہ کمپنی اس بار توقعات کے مطابق آمدنی نہیں حاصل کر سکی ہے۔واضح رہے کمپنی کو ٹِک ٹاک جیسے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے  سے کڑی ٹکر مل رہی ہے ۔ اس کے علاوہ ’ میٹا ورس‘ میں سرمایہ کاری کرنے پر بھی زکربرگ کو تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حالانکہ کووڈ کی عالمی وباء کے دوران بھی میٹا کے شیئروں کی قیمت بلندیوں پر تھی اور ۷؍ ستمبر ۲۰۲۱ء کو شیئر کی قیمت اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ اس کے بعد سے اب تک مارکیٹ میں میٹا کے شیئروں  کی قدر میں ۷۴؍ فی صد تک گراوٹ آئی ہے۔ زکر برگ کی دولت میں ۷۵؍ فی صد کمی واقع ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ کمپنی کے نوجوان مالک زکربرگ پر مختلف قسم کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ خاص کر منافع کیلئے اشتعال پھیلانے کا الزام۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK