• Sun, 14 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ستمبر میں مال ڈھلائی بحالی کی طرف گامزن

Updated: September 14, 2025, 10:17 AM IST | Mumbai

ٹرکوں کی بکنگ میں اضافہ، جی ایس ٹی میں کمی کے سبب پورے ملک میں لاجسٹک نقل و حمل بڑھ رہی ہے، اگلے ماہ مزید بڑھنے کی امید۔

An increase in the movement of goods by trucks has been recorded even before the implementation of the GST reduction. Photo: INN.
جی ایس ٹی میں تخفیف نافذ ہونے سے قبل ہی ٹرکوں کے ذریعہ مال ڈھلائی میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ تصویر: آئی این این۔

شری رام موبیلیٹی بلیٹن کے ستمبر ایڈیشن کے مطابق پورے ملک میں لاجسٹکس اور نقل و حمل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مال ڈھلائی بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے ٹرکوں کی بکنگ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ پورے لاجسٹک سسٹم میں ٹرکوں کے کرائے میں مثبت بحالی سے معیشت کو فائدہ ملنے کی امید ہے۔ مستحکم فریٹ ریٹ، بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل ٹول کلیکشن اور الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے میں مسلسل رفتار، یہاں تک کہ شمالی ریاست پنجاب میں ٹرکوں کی سرگرمیاں خاص طور پر موسم کی خرابی کے اثرات کے باوجود بہتر رہیں۔ ہماچل پردیش اور اتراکھنڈمیں بھی ٹرکوں کی آمدورفت اچھی رہی۔  تہواروں کا موسم قریب ہے اور اس کے ساتھ ہی صارفین کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں سامان کی نقل و حمل کے نتیجے میں ٹرکوں کے کرائے پر اہم ٹرنک روٹس پر بحالی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ 
 ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر دیکھا جائے تو بنگلور۔ ممبئی۔ بنگلور میں ۱ء۵؍ فیصد، دہلی-کولکاتا-دہلی میں ۱ء۳؍اور گوہاٹی-ممبئی-گوہاٹی میں ۱ء۱؍ فیصداضافہ ہوا ہےتاہم شمالی ہندوستان میں طویل وقت سے جاری بارش نے پنجاب، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں ٹرکوں کی سرگرمیوں میں تھوڑی پیدا کی ہے۔ اگست ۲۰۲۵ء میں گاڑیوں کی خردہ فروخت تمام زمروں میں ملی جلی کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے۔ مانسون ختم ہونے کے ساتھ، انفراسٹرکچر کی ترقی کی سرگرمیوں میں تیزی آنے کی توقع ہے جو کہ ارتھ مووِنگ آلات کی فروخت میں ۷؍فیصد نمو سے ظاہر ہوتی ہے۔ آئندہ تہوار کی طلب کو پورا کرنے کے لئے سامان کی نقل و حرکت کے نتیجے میں گڈز کیریئرس کی فروخت میں  ماہانہ کی بنیاد پر ۲؍فیصد اضافہ ہوا ہے اور خریف کی فصل نے زرعی ٹریلرز میں  ماہانہ بنیاد پر ۴؍فیصد اضافہ کیا ہے۔  
دوسری طرف ماہانہ بنیاد پر، کاروں کی فروخت میں  ۳؍فیصد کی کمی آئی، دو پہیوں کی فروخت میں صرف ایک فیصدکا معمولی اضافہ ہوا اور تجارتی ٹریکٹر کی فروخت میں ۲۹؍فیصد کی زبردست کمی دیکھی گئی۔ ٹیکسی اور ای رکشا گاڑیوں کی فروخت میں بھی بالترتیب۱۴؍ اور۹؍فیصدکی کمی واقع ہوئی، جو خریداروں میں عام طور پر محتاط اور دبے ہوئے مزاج کی عکاسی کرتی ہے تاہم، جی ایس ٹی کی شرحوں میں نظر ثانی، آنے والے تہوار کے موسم اور دیگر مثبت پیش رفت کے ساتھ، امید ہے کہ آنے والے مہینوں میں تمام زمروں میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوگا۔  الیکٹرک وہیکل (ای وی) کے حصے نے اگست۲۰۲۵ء میں اپنی مضبوط رفتار کو برقرار رکھا۔ الیکٹرک فور وہیلر نے ۱۴؍فیصدنمو کے ساتھ ترقی کی قیادت کی جو شہری نقل و حرکت کے لیے ان کی بڑھتی ہوئی مانگ کی نشاندہی کرتی ہے۔ 
اس بارے میں وائی ایس چکرورتی، سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر، شری رام فائنانس لمیٹڈ نے کہاکہ ’’ٹرک کرایہ پر مستحکم رہے اور مینوفیکچررس آنے والے تہوار کے سیزن کے لیے سامان کو تجارتی مراکز میں منتقل کر رہے ہیں۔ کیرالا سے ابتدائی اشارے یہ بتاتے ہیں کہ ہم اونم (ہندوستانی تہوار کے سیزن کا آغاز) میں ایک نمایاں چھلانگ کی طرف بڑھ رہے ہیں، تاہم اب بھی کچھ مسائل ہیں۔ انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ امریکہ کی طرف سے درآمدی محصولات کی وجہ سے برآمدی مرکزمتاثر ہوئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK