Inquilab Logo

مالونی مکان سانحہ: مہلوکین کے ورثاء کو حکومت کی جانب سے مالی مدد دی گئی

Updated: August 01, 2021, 8:56 AM IST | saeed ahmed khan | Mumbai

مالونی گیٹ نمبر ۸؍نیو کلکٹر کمپاؤنڈ میں ۳؍ منزلہ مکان گرنے سے ہونے والی اموات اور اس دلدوز سانحہ کے تقریباً ۵۰؍دن بعد مہلوکین کے ورثاء کو معاوضے کی رقم دی گئی۔

The caretaker minister and local assembly member Aslam Sheikh distributed relief money to the victims of the house tragedy.Picxture:Inquilab
نگراں وزیر اور مقامی رکن اسمبلی اسلم شیخ نے مکان سانحہ کے متاثرین کو امدادی رقم تقسیم کی۔ تصویر انقلاب

 مالونی گیٹ نمبر ۸؍نیو کلکٹر کمپاؤنڈ میں ۳؍ منزلہ مکان گرنے سے ہونے والی اموات اور اس دلدوز سانحہ کے تقریباً ۵۰؍دن بعد مہلوکین کے ورثاء کو معاوضے کی رقم دی گئی۔ ساتھ ہی زخمیوں کو نگراں وزیر اور مقامی رکن اسمبلی اسلم شیخ کے ہاتھوں تلاٹھی اور ضلع کلکٹر کے اہلکاروں کی موجودگی میں چیک دئیے گئے۔ یہ چیک زخمیوں کی حالت اور انہیں لگنے والی چوٹ کی مناسبت سے دئیےگئے۔ حکومت کی جانب سے ۵؍لاکھ روپے کی مدد جس میں ایک لاکھ روپے وزیر اعلیٰ راحتی فنڈ سے اور بقیہ ۴؍ لاکھ روپے ریاستی حکومت کے مختص کردہ فنڈ سے این ای ایف ٹی کے ذریعے مہلوکین کے ورثاء کے بینک کھاتوں میں جمع کروائے گئے۔ 
 واضح ہوکہ اس حادثے میں ۱۳؍لوگ فوت ہو گئے تھے جن میں مالک مکان اور اس کے بھائی پر مشتمل۹؍ افراد کا کنبہ بھی شامل تھا۔ اس حادثے میں سلیم شیخ کے سر پر بھی چوٹیں آئی تھیں۔سلیم شیخ کے بیٹے عبدالکریم شیخ نے بتایا کہ اس کے والد کو۴؍ہزا۳۰۰؍ روپے کا چیک دیا گیا ہے جسے اس نے بینک میں خود جمع کروایا ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ جب سرکاری عملہ سے یہ پوچھا گیا کہ ہمیں ۴۳۰۰؍روپے کا ہی چیک کیوں دیا جا رہاہے حالانکہ زخمیوں تو کو ۵۰؍ہزار روپے دینے کا اعلان علان کیا گیا تھا  تو ان کا جواب تھا کہ جو زیادہ زخمی ہوئے تھے اور اسپتال میں کئی دن زیر علاج رہے انہیں ۵۰؍ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اسی طرح پوماری کمار نام کی خاتون بھی اس حادثے میں شدید زخمی ہوگئی تھی اور وہ ۴؍ دن تک آئی سی یو یونٹ میں زیر علاج رہی اور مجموعی طور پر ۱۲؍ دن تک علاج کروانے کے بعد وہ گھر لوٹی تھی۔ خاتون کے شوہر کمار نے خوشی کا‌ اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اسے یہ امید نہیں تھی کہ حکومت کی جانب سے اسے مدد ملے گی لیکن بیوی کو شدید زخم آنے اور گھر کی اشیاء کے نقصان کے عوض حکومت کی جانب سے اسے مجموعی طور پر ساڑھے ۶؍لاکھ روپے دئیے گئے ہیں۔ اسی طرح سے دیگر زخمیوں کو بھی ان کی مدد کرتے ہوئے چیک دیے گئے ہیں۔

malad Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK