Inquilab Logo

ڈونالڈ ٹرمپ کی نامزدگی کے اجلاس میں میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں

Updated: August 04, 2020, 10:19 AM IST | Agency | Washington

کورونا وائرس کے سبب اجلاس نجی سطح پر ہوگا۔ امریکی انتخابات کی تاریخ میں نامزدگی کا پہلا اجلاس ہوگا جس میں میڈیا غیر حاضر ہوگا

Donald Trump - Pic : INN
ڈونالڈ ٹرمپ ۔ تصویر : آئی این این

 امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ دوسری بارری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی الیکشن کے امیدوار ہوں گے۔پارٹی کے نیشنل کنونشن کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اس ماہ کے آخر میں صدر ٹرمپ کی دوبارہ نامزدگی کے لئے ووٹنگ نجی سطح پر ہو گی اور اس اجلاس میں میڈیا کے نمائندے شریک نہیں ہوں گے۔ری پبلکن پارٹی کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے صدر ٹرمپ کو پارٹی کا امیدوار نامزد کرنے کے لئے ووٹنگ کی کارروائی کو پرائیویٹ سطح پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 اس سے پیشتر صدر ٹرمپ نے پچھلے ماہ فلوریڈا میں ہونے والے ری پبلکن پارٹی کے کنونشن کو کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دیا تھا۔  اب ۲۴؍ اگست کو نارتھ کیرو لائنا کے شہر شارلٹ میں پارٹی کے ۳۳۶؍ نمائندے جمع ہو کر اپنی پارٹی کی  طرف سے صدارتی امیدوار کے طور پر  ٹرمپ کو ووٹنگ کے ذریعے دوبارہ نامزد کریں گے۔عام طور پر نامزدگی کے کنونشن میڈیا کی موجودگی میں ہوتے ہیں۔ مقصد یہ ہوتا ہے کہ اس اجلاس کے ذریعے پارٹی کی تشہیر ہو اور پورے امریکہ میں اس کی دھوم مچے۔ اگر یہ کنونشن میڈیا کے بغیر منعقد کرنے کا فیصلہ برقرار رہتا ہے تو امریکہ کی جدید سیاسی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہو گا۔ 
 ری پبلکن پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ نارتھ کیرو لائنا میں احتیاطی پابندیوں اور محدود جگہ کی وجہ سے شارٹ لسٹ کی سرگرمیوں کو پیر ۲۱؍ اگست سے جمعہ ۲۴؍ اگست تک میڈیا کور نہیں کر سکے گا۔ اگر اس میں کوئی تبدیلی ہوئی تو ہم اس کا اعلان کر دیں گے۔ مگر اس وقت ہم ریاست اور مقامی گائیڈ لائن کی روشنی میں اس اجلاس کے شرکا کی تعداد کا تعین کر رہے ہیں۔
 گزشتہ دنوں ری پبلکن پارٹی کے وفود نے دونوں شہروں میں نافذ احتیاطی تدابیر کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔ کیو نکہ وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے قرنطینہ کی پابندیوں پر لازمی عمل کرنا ہو گا۔ ان حالات میں غیر حاضر ڈیلی گیٹس کی طرف سے ذیلی رکن ووٹ ڈال سکے گا۔ جب کہ متبادل ڈیلی گیٹس اور مہمانوں کا داخلہ پہلے ہی روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK