Inquilab Logo

شاہی محل میں اتنا دبائو تھا کہ خودکشی تک کا ارادہ کرلیا تھا:میگھن ہیرس کا انکشاف

Updated: March 09, 2021, 11:55 AM IST | Agency | Washington

برطانوی شہزادے ہیرس کی اہلیہ میگھن مارکل نے کہا ہے کہ شاہی خاندان کے ساتھ وقت گزارنا ناممکنات میں سے تھا۔

Meghan and Harry - Pic : INN
میگھن مارکل اور پرنس ہیرس ایک ساتھ

برطانوی شہزادے ہیرس کی اہلیہ میگھن مارکل نے کہا ہے کہ شاہی خاندان کے ساتھ وقت گزارنا ناممکنات میں سے تھا۔ محل میں ایک وقت ایسا بھی آیا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے خاتمے کا بھی سوچ لیا تھا۔امریکی ٹی وی کی معروف میزبان اوپرا ونفری کو دیئے گئے انٹرویو میں شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل نے کئی تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں۔
 ہیرس نے بتایا کہ وہ شاہی زندگی میں خود کو محصور محسوس کرتے تھے اور اُنہیں حیرت تھی کہ وہ معاشی طور پر تنہا کر دیئے گئے ہیں۔   وہ یہ بھی محسوس کرتے ہیں کہ شاہی خاندان نے اُن کی اہلیہ کو سپورٹ نہیں کیا اور من گھڑت کہانیوں  کے ذریعے اُن پر حملے کئے۔ جبکہ   میگھن نے بتایا کہ جب وہ پہلی مرتبہ ماں بننے والی تھیں تو محل میں اس بارے میں تشویش پائی جاتی تھی کہ اُن کا بیٹا جب پیدا ہو گا تو اس کی رنگت کس قدر سیاہ ہو سکتی ہے۔ونفری نے انٹرویو کے دوران متعدد بار میگھن کے ذہن میں پلنے والے خیالات کے بارے میں سوال کیا اور ایک موقع پر پوچھا کہ ان کی ذہنی صحت پر اس تمام صورتِ حال کے کیا اثرات ہوئے؟ میگھن نے اس پر جواب دیا کہ انہوں نے اپنے ذہن میں خودکشی کے خیالات پنپتے محسوس کئے اور محل میں ہیومن ریسورس کے شعبے سے اس بارے میں مدد مانگی لیکن اُنہیں بتایا گیا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کر سکتے۔
 میگھن کے بقول، ’’میں یہ کہتے ہوئے بہت شرمندگی محسوس کر رہی تھی اور ہیری کے سامنے یہ اعتراف کرنے میں بھی شرمسار ہو رہی ہوں کہ میں زندہ نہیں رہنا چاہتی تھی۔‘‘یاد رہے کہ شاہی جوڑے کی شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد منظرِ عام پر آنے والا یہ پہلا انٹرویو ہے جو اس وقت خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK