Inquilab Logo

سن رائزرس اور ممبئی انڈینس آج مد مقابل

Updated: April 18, 2023, 11:52 AM IST | Hyderabad

ممبئی اور سن رائزرس دونوں اپنے پچھلے دونوں میچ جیت چکے ہیں اور اب ان کی نظریں فتح کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے پر ہوں گی

Hyderabad batsman Harry Brook
حیدرآباد کے بلے باز ہیری بروک

اپنے اسٹاربلے باز سوریہ کمار یادو کے فارم میں واپسی سے پرجوش، ممبئی انڈینس منگل کو یہاں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اپنی جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنے کیلئے  کوشاں ہے۔
 ممبئی اور سن رائزرس دونوں اپنے پچھلے دونوں میچ جیت چکے ہیں اور اب ان کی نظریں فتح کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے پر ہوں گی۔ ان دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ کا آغاز لگاتار دو شکست کے ساتھ کیا۔ ممبئی کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ سوریہ کمار ایک بار پھر فارم میں ہیں۔ انہوں نے ممبئی میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف ۲۵؍ گیندوں پر۴۳؍ رن بنائے کیونکہ ان کی ٹیم نے یہ میچ ۵؍ وکٹ سے جیت لیاتھا۔
 سوریہ کمار کی اننگز پرکشش تھی تو ایشان کشن کی جارحانہ اننگز بھی شاندار تھی۔ انہوں نے۲۵؍ گیندوں پر۵۸؍ رن بنائے اور ممبئی کو سن رائزرس کے خلاف بھی ان دونوں سے اسی طرح کی بلے بازی کی امید ہوگی۔ پہلے ۲؍ میچوں میں مشکلات کا شکار ممبئی کی ٹیم اب متوازن نظر آ رہی ہے۔ تلک ورما اچھے  فارم  میں ہیں جبکہ کیمرون گرین اور ٹم ڈیوڈ نے بھی ضرورت پڑنے پر مفید شراکت کی ہے۔
 بولنگ کے شعبے میں تجربہ کار لیگ اسپنر پیوش چاؤلہ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جب کہ انہیں نوجوان کھلاڑی رتیک شوقین نے بھرپور تعاون کیا ہے۔ تاہم جوفرا آرچر کے نہ کھیلنے کی وجہ سے ممبئی کے تیز گیند بازی حملے میں نفاست کا فقدان ہے۔ آرچر کی کہنی میں چوٹ لگی ہے۔ ان کی غیر موجودگی میں ریلی میریڈیتھ آخری ۲؍ میچوں میں تیز گیند بازی کا شعبہ سنبھال رہے ہیں۔ ممبئی نے اتوار کو ارجن تینڈولکر اور ڈوین جانسن کو آئی پی ایل آغاز کرنے کا موقع دیا اور امکان ہے کہ دونوں اس میچ میں بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہوں گے۔
 دوسری طرف سن رائزرس کو ہیری بروک اور راہل ترپاٹھی کی شکل میں ۲؍ نئے ہیرو ملے ہیں جنہوں نے اپنی پچھلی دو جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ جہاں بروک آخر کار نائٹ رائیڈرس کے خلاف سنچری کے ساتھ توقعات پر پورا اترے، ترپاٹھی نے پنجاب کے خلاف جیت میں۴۸؍ گیندوں پر ۷۴؍ رن بنائے۔ ان دونوں میچوں میں دوسرے کنارے سے کپتان ایڈن مارکرم نے مفید شراکت کی۔ انہوں نے پچھلے ۲؍ میچوں میں ۵۰؍اور ۳۷؍رن  بنائے تھے۔حیدرآباد کو ایک بار ہیری بروک سے اچھی کارکردگی کی توقع ہوگی جنہوں نے اس سیزن میں سنچری بنائی ہے۔ ممبئی انڈینس کے گیندبازوں کو انہیں روکنے کی مضبوط حکمت عملی تیاری کرنی ہوگی کیونکہ یہ اگر کریز پر ٹک گئے تو ممبئی انڈینس کے لئے اچھی بات نہیں ہوگی۔ حالانکہ ان کے علاوہ حیدرآباد کے دیگر بلے بازرن بنانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ایسا کوئی بلے باز نہیں ہے جس نے زیادہ رن بنانے کی کوشش کی ہو۔  
 گیند بازوں میں سن رائزرس کی جانب سے اسپنر مینک مارکنڈے ۶؍ وکٹ لے کر سرفہرست رہے جبکہ عمران ملک، مارکو جانسن اور بھونیشور کمار نے بھی حریف ٹیم کے بلے بازوں کو پریشان کیا۔ اس میچ میں جڑواں بھائی مارکو اور ڈوین بھی آمنے سامنے ہو سکتے ہیں۔
 ممبئی انڈینس: روہت شرما (کپتان)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، کیمرون گرین، تلک ورما، ٹم ڈیوڈ، نہال ودھیرا، رتیک شوقین، پیوش چاؤلہ، ارشد خان اور جوفرا آرچر۔سن رائزرس حیدرآباد: مینک اگروال، ہیری بروک، راہل ترپاٹھی، ایڈن مارکرم (سی)، ہینرک کلاسن (وکٹ)، واشنگٹن سندر، مارکو جانسن، بھونیشور کمار، مینک مارکنڈے، عمران ملک، ٹی نٹراجن۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK